Skip to content
شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی

اول تو یہ دھج اور یہ رفتار غضب ہے

اول تو یہ دھج اور یہ رفتار غضب ہے تس پہ ترے پازیب کی جھنکار غضب ہے کیوں کر نہ تجھے دوڑ کے چھاتی سے لگا لوں پھولوں کا گلے میں ترے یہ ہار غضب ہے جب دیکھوں ہوں کرتی ہے مرے دل کو پریشاں آشفتگیٔ طرۂ طرار غضب ہے اے کاش یہ آنکھیں مجھے یہ دن نہ دکھاتیں اس شوق پہ محرومیٔ دیدار غضب ہے خورشید کا منہ ہے کہ طرف ہو سکے اس سے یعنی وہ بر افروختہ رخسار غضب ہے میں اور کسی بات کا شاکی نہیں تجھ سے یہ وقت کے اوپر ترا انکار غضب ہے اب تک حرم وصل سے محرم نہ ہوئے ہم کعبے میں حجاب در و دیوار غضب ہے گر ایک غضب ہو تو کوئی اس کو اٹھاوے رفتار غضب ہے تری گفتار غضب ہے فرہاد بچا عشق سے نے قیس نہ وامق جی لے ہی کے جاتا ہے یہ آزار غضب ہے اے مصحفیؔ اس شوق سے ٹک بچ کے تو چلنا سنتا ہے میاں وہ بت خوں خار غضب ہے
شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی

شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی

View profile

شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی (پیدائش : 1748ء [4]— وفات :1824ء) اردو زبان کے کلاسیکی اور عہدِ قدیم کے شاعر ہیں۔میر تقی میر کے بعد بحیثیتِ مجموعی اردو شاعری کے دورِ قدیم میں مصحفی، مرتبہ میں سب سے بلند ہے۔[5] ان کی شاعری کا جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ ان کا شعری مزاج دہلی میں صورت پزیر ہوا لیکن لکھنوکے ماحول، دربارداری کے تقاضوں اور سب سے بڑھ کرانشا سے مقابلوں نے انہیں لکھنوی طرز اپنانے پر مجبور کیا۔ ان کا منتخب کلام کسی بھی بڑے شاعر سے کم نہیں۔ اگر جذبات کی ترجمانی میں میر تک پہنچ جاتے ہیں تو جرات اور انشا کے مخصوص میدان میں بھی پیچھے نہیں رہتے۔ یوں دہلویت اور لکھنویت کے امتزاج نے شاعری میں بیک وقت شیرینی اور نمکینی پیدا کر دی ہے۔ ایک طرف جنسیت کا صحت مندانہ شعور ہے تو دوسری طرف تصوف اور اخلاقی مضامین بھی مل جاتے ہیں۔ آپ تیسرے شعری دور کے صدر مانے جاتے ہیں۔آٹھ اردو، ایک فارسی دیوان اور تین تذکرے آپکے یادگار ہیں.

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR