Skip to content
شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی

ہم تو اس کوچے میں گھبرا کے چلے آتے ہیں

ہم تو اس کوچے میں گھبرا کے چلے آتے ہیں دو قدم جاتے ہیں پھر جا کے چلے آتے ہیں ہم کو اے شرم ٹک اب اس کی طرف جانے دے حال اپنا اسے دکھلا کے چلے آتے ہیں دن کو زنہار ٹھہرتے نہیں ہم اس کو میں رات کو ملنے کی ٹھہرا کے چلے آتے ہیں وہ ادا کشتہ ٹھہرتا نہیں پھر مقتل میں لاش کو جس کی وہ ٹھکرا کے چلے آتے ہیں میں بھروسے ہی میں رہتا ہوں تری زلفوں میں یار میرے مجھے پھنسوا کے چلے آتے ہیں وہ جو ملتا نہیں ہم اس کی گلی میں دل کو در و دیوار سے بہلا کے چلے آتے ہیں جاتے ہیں کوچے میں ہم اس کے تو واں غیر کو دیکھ پھر نہ آنے کی قسم کھا کے چلے آتے ہیں قیدی مر جاتے ہیں جب آپ کبھی زنداں کے قفل دروازے کو لگوا کے چلے آتے ہیں چھٹتے ہیں جو اسیران قفس گلشن میں کیا ہی پر شوق سے پھیلا کے چلے آتے ہیں غیر جب وصل کا کرتا ہے سوال ان سے تو وے کیسے محجوب ہو دم کھا کے چلے آتے ہیں رہ روان سفر بادیۂ عشق اے وائے قافلے راہ میں لٹوا کے چلے آتے ہیں میں تو سمجھا تھا بجھاویں گے کچھ آنسو تف دل یہ تو اور آگ کو بھڑکا کے چلے آتے ہیں ساتھ میت کے مری وہ نہیں چلتے دو قدم بس وہیں نعش کو اٹھوا کے چلے آتے ہیں دل کی بیتابی سے جاتے تو ہیں ہم اس کو میں لیک اس جانے سے پچھتا کے چلے آتے ہیں بدرقہ گر نہیں احباب تو پھر کیوں پس مرگ تا بہ منزل مجھے پہنچا کے چلے آتے ہیں مصحفیؔ کے تئیں دیکھیں ہیں جو وہ کشتہ پڑا پاس جاتے نہیں شرما کے چلے آتے ہیں
شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی

شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی

View profile

شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی (پیدائش : 1748ء [4]— وفات :1824ء) اردو زبان کے کلاسیکی اور عہدِ قدیم کے شاعر ہیں۔میر تقی میر کے بعد بحیثیتِ مجموعی اردو شاعری کے دورِ قدیم میں مصحفی، مرتبہ میں سب سے بلند ہے۔[5] ان کی شاعری کا جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ ان کا شعری مزاج دہلی میں صورت پزیر ہوا لیکن لکھنوکے ماحول، دربارداری کے تقاضوں اور سب سے بڑھ کرانشا سے مقابلوں نے انہیں لکھنوی طرز اپنانے پر مجبور کیا۔ ان کا منتخب کلام کسی بھی بڑے شاعر سے کم نہیں۔ اگر جذبات کی ترجمانی میں میر تک پہنچ جاتے ہیں تو جرات اور انشا کے مخصوص میدان میں بھی پیچھے نہیں رہتے۔ یوں دہلویت اور لکھنویت کے امتزاج نے شاعری میں بیک وقت شیرینی اور نمکینی پیدا کر دی ہے۔ ایک طرف جنسیت کا صحت مندانہ شعور ہے تو دوسری طرف تصوف اور اخلاقی مضامین بھی مل جاتے ہیں۔ آپ تیسرے شعری دور کے صدر مانے جاتے ہیں۔آٹھ اردو، ایک فارسی دیوان اور تین تذکرے آپکے یادگار ہیں.

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR