Skip to content
شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی

یار ہیں چیں بر جبیں سب مہرباں کوئی نہیں

یار ہیں چیں بر جبیں سب مہرباں کوئی نہیں ہم سے ہنس کر بولنے والا یہاں کوئی نہیں قسمت اک شب لے گئی مجھ کو جو باغ وصل میں دیکھتا کیا ہوں کہ اس کا باغباں کوئی نہیں برق گلشن میں پڑی کس کے تبسم سے صبا جو نہ جھلسا ہووے ایسا آشیاں کوئی نہیں وائے ناکامی کہ فریادی ہیں ہم اس شہر میں جز خموشی داد رس اپنا جہاں کوئی نہیں صبح ہوتے خواب غفلت سے جو چونکے ہم تو ہائے آنکھ کے کھلتے ہی دیکھا کارواں کوئی نہیں اے دل بے جرأت اتنی بھی نہ کر بے جرأتی جز صبا اس گل کا اس دم پاسباں کوئی نہیں دو گھڑی مل بیٹھیں ہم تم ایک دم جو چین سے ہائے زیر آسماں ایسا مکاں کوئی نہیں میں جو پوچھوں ہوں ترے گھر میں بھی آتا ہے کوئی یوں کہے ہے پھیر کر منہ میں زباں کوئی نہیں منہ اٹھائے جاتے ہیں یوں دشت غربت میں چلے نابلد ہیں سب ہی ہم میں راہ داں کوئی نہیں ''ٹھہریو ٹک ٹھہریو'' کی آئے ہے آواز سی دیکھیو پیچھے تو آج اے ہمرہاں کوئی نہیں خواب گہ سے کیا اڑا کر لے گئی اس کو صبا اور سب زیور ہے اس کا عطرداں کوئی نہیں مصحفیؔ کیا خاک ہم شعر و سخن پر جی لگائیں شاعری یہ کچھ ہے لیکن قدرداں کوئی نہیں
شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی

شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی

View profile

شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی (پیدائش : 1748ء [4]— وفات :1824ء) اردو زبان کے کلاسیکی اور عہدِ قدیم کے شاعر ہیں۔میر تقی میر کے بعد بحیثیتِ مجموعی اردو شاعری کے دورِ قدیم میں مصحفی، مرتبہ میں سب سے بلند ہے۔[5] ان کی شاعری کا جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ ان کا شعری مزاج دہلی میں صورت پزیر ہوا لیکن لکھنوکے ماحول، دربارداری کے تقاضوں اور سب سے بڑھ کرانشا سے مقابلوں نے انہیں لکھنوی طرز اپنانے پر مجبور کیا۔ ان کا منتخب کلام کسی بھی بڑے شاعر سے کم نہیں۔ اگر جذبات کی ترجمانی میں میر تک پہنچ جاتے ہیں تو جرات اور انشا کے مخصوص میدان میں بھی پیچھے نہیں رہتے۔ یوں دہلویت اور لکھنویت کے امتزاج نے شاعری میں بیک وقت شیرینی اور نمکینی پیدا کر دی ہے۔ ایک طرف جنسیت کا صحت مندانہ شعور ہے تو دوسری طرف تصوف اور اخلاقی مضامین بھی مل جاتے ہیں۔ آپ تیسرے شعری دور کے صدر مانے جاتے ہیں۔آٹھ اردو، ایک فارسی دیوان اور تین تذکرے آپکے یادگار ہیں.

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR