Skip to content
شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی

وعدوں ہی پہ ہر روز مری جان نہ ٹالو

وعدوں ہی پہ ہر روز مری جان نہ ٹالو ہے عید کا دن اب تو گلے ہم کو لگا لو ہر وقت میاں خوب نہیں گالیاں دینی کیا بکتے ہو تم یاوہ زباں اپنی سنبھالو پہنچے کو چھڑاؤ گے بڑے مرد ہو ایسے تم پہلے مرے ہاتھ سے دامن تو چھڑا لو دیوانے کا ہے تیرے یہ عالم کہ پری بھی دیکھ اس کو یہ کہتی ہے کوئی اس کو بلا لو اس شوخ کی آنکھوں کے جو جاتا ہوں مقابل کہتی ہیں نگاہیں کہ اسے مار ہی ڈالو یوں پھرتے ہو مقتل پہ شہیدان وفا کے دامن تو ذرا ہاتھ میں تم اپنے اٹھا لو جاں ڈالتا ہے مصحفیؔ قالب میں سخن کے مشکل ہے کہ تم اس کی طرح شعر تو ڈھالو گو زمزمۂ دہلی و کو لہجۂ پورب کیوں اس کی طرف ہوتے ہو ناحق کو رزالو
شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی

شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی

View profile

شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی (پیدائش : 1748ء [4]— وفات :1824ء) اردو زبان کے کلاسیکی اور عہدِ قدیم کے شاعر ہیں۔میر تقی میر کے بعد بحیثیتِ مجموعی اردو شاعری کے دورِ قدیم میں مصحفی، مرتبہ میں سب سے بلند ہے۔[5] ان کی شاعری کا جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ ان کا شعری مزاج دہلی میں صورت پزیر ہوا لیکن لکھنوکے ماحول، دربارداری کے تقاضوں اور سب سے بڑھ کرانشا سے مقابلوں نے انہیں لکھنوی طرز اپنانے پر مجبور کیا۔ ان کا منتخب کلام کسی بھی بڑے شاعر سے کم نہیں۔ اگر جذبات کی ترجمانی میں میر تک پہنچ جاتے ہیں تو جرات اور انشا کے مخصوص میدان میں بھی پیچھے نہیں رہتے۔ یوں دہلویت اور لکھنویت کے امتزاج نے شاعری میں بیک وقت شیرینی اور نمکینی پیدا کر دی ہے۔ ایک طرف جنسیت کا صحت مندانہ شعور ہے تو دوسری طرف تصوف اور اخلاقی مضامین بھی مل جاتے ہیں۔ آپ تیسرے شعری دور کے صدر مانے جاتے ہیں۔آٹھ اردو، ایک فارسی دیوان اور تین تذکرے آپکے یادگار ہیں.

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR