Skip to content
شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی

وہ چاندنی رات اور وہ ملاقات کا عالم

وہ چاندنی رات اور وہ ملاقات کا عالم کیا لطف میں گزرا ہے غرض رات کا عالم جاتا ہوں جو مجلس میں شب اس رشک پری کی آتا ہے نظر مجھ کو طلسمات کا عالم برسوں نہیں کرتا تو کبھو بات کسو سے مشتاق ہی رہتا ہے تری بات کا عالم کر مجلس خوباں میں ذرا سیر کہ باہم ہوتا ہے عجب ان کے اشارات کا عالم دل اس کا نہ لوٹے کبھی پھولوں کی صفا پر شبنم کو دکھا دوں جو ترے گات کا عالم ہم لوگ صفات اس کی بیاں کرتے ہیں ورنہ ہے وہم و خرد سے بھی پرے ذات کا عالم وہ کالی گھٹا اور وہ بجلی کا چمکنا وہ مینہ کی بوچھاڑیں، وہ برسات کا عالم دیکھا جو شب ہجر تو رویا میں کہ اس وقت یاد آیا شب وصل کے اوقات کا عالم ہم مصحفیؔ قانع ہیں بہ خشک و تر گیتی ہے اپنے تو نزدیک مساوات کا عالم
شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی

شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی

View profile

شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی (پیدائش : 1748ء [4]— وفات :1824ء) اردو زبان کے کلاسیکی اور عہدِ قدیم کے شاعر ہیں۔میر تقی میر کے بعد بحیثیتِ مجموعی اردو شاعری کے دورِ قدیم میں مصحفی، مرتبہ میں سب سے بلند ہے۔[5] ان کی شاعری کا جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ ان کا شعری مزاج دہلی میں صورت پزیر ہوا لیکن لکھنوکے ماحول، دربارداری کے تقاضوں اور سب سے بڑھ کرانشا سے مقابلوں نے انہیں لکھنوی طرز اپنانے پر مجبور کیا۔ ان کا منتخب کلام کسی بھی بڑے شاعر سے کم نہیں۔ اگر جذبات کی ترجمانی میں میر تک پہنچ جاتے ہیں تو جرات اور انشا کے مخصوص میدان میں بھی پیچھے نہیں رہتے۔ یوں دہلویت اور لکھنویت کے امتزاج نے شاعری میں بیک وقت شیرینی اور نمکینی پیدا کر دی ہے۔ ایک طرف جنسیت کا صحت مندانہ شعور ہے تو دوسری طرف تصوف اور اخلاقی مضامین بھی مل جاتے ہیں۔ آپ تیسرے شعری دور کے صدر مانے جاتے ہیں۔آٹھ اردو، ایک فارسی دیوان اور تین تذکرے آپکے یادگار ہیں.

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR