Skip to content
شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی

جمنا میں کل نہا کر جب اس نے بال باندھے

جمنا میں کل نہا کر جب اس نے بال باندھے ہم نے بھی اپنے دل میں کیا کیا خیال باندھے ایسا شکوہ اس کی صورت میں ہے کہ ناگہ آوے جو سامنے سے دست مجال باندھے آنکھوں سے گر کرے وہ زلفوں کو ٹک اشارہ آویں چلے ہزاروں وحشی غزال باندھے عیسیٰ و خضر تک بھی پہنچے اجل کا مژدہ تو تیغ اگر کمر پر بہر قتال باندھے لالے کی شاخ ہرگز لہکے نہ پھر چمن میں گر سر پہ سرخ چیرا وہ نونہال باندھے لت عاشقی کی کوئی جائے ہے عاشقوں سے گو بادشاہ ڈانڈے گو کوتوال باندھے ہم کس طرح سے دیکھیں جب دے دے پیچ لڑ کے چیرے کے پیچوں میں تو زلفوں کے بال باندھے بندہ ہوں میں تو اس کی آنکھوں کی ساحری کا تار نظر سے جس نے صاحب کمال باندھے ہم ایک بوسے کے بھی ممنوں نہیں کسی کے چاہے سو کوئی تہمت روز وصال باندھے سوز دل اپنا اس کو کیا مصحفیؔ سناویں آگو ہی وہ پھرے ہے کانوں سے شال باندھے
شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی

شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی

View profile

شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی (پیدائش : 1748ء [4]— وفات :1824ء) اردو زبان کے کلاسیکی اور عہدِ قدیم کے شاعر ہیں۔میر تقی میر کے بعد بحیثیتِ مجموعی اردو شاعری کے دورِ قدیم میں مصحفی، مرتبہ میں سب سے بلند ہے۔[5] ان کی شاعری کا جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ ان کا شعری مزاج دہلی میں صورت پزیر ہوا لیکن لکھنوکے ماحول، دربارداری کے تقاضوں اور سب سے بڑھ کرانشا سے مقابلوں نے انہیں لکھنوی طرز اپنانے پر مجبور کیا۔ ان کا منتخب کلام کسی بھی بڑے شاعر سے کم نہیں۔ اگر جذبات کی ترجمانی میں میر تک پہنچ جاتے ہیں تو جرات اور انشا کے مخصوص میدان میں بھی پیچھے نہیں رہتے۔ یوں دہلویت اور لکھنویت کے امتزاج نے شاعری میں بیک وقت شیرینی اور نمکینی پیدا کر دی ہے۔ ایک طرف جنسیت کا صحت مندانہ شعور ہے تو دوسری طرف تصوف اور اخلاقی مضامین بھی مل جاتے ہیں۔ آپ تیسرے شعری دور کے صدر مانے جاتے ہیں۔آٹھ اردو، ایک فارسی دیوان اور تین تذکرے آپکے یادگار ہیں.

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR