Skip to content
شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی

رخ زلف میں بے نقاب دیکھا

رخ زلف میں بے نقاب دیکھا میں تیرہ شب آفتاب دیکھا محروم ہے نامہ دار دنیا پانی سے تہی حباب دیکھا سرخی سے ترے لبوں کی ہم نے آتش کو میان آب دیکھا قاصد کا سر آیا اس گلی سے نامے کا مرے جواب دیکھا جانا یہ ہم نے وفات کے بعد دیکھا جو جہاں میں خواب دیکھا آفت کا نشانہ ہو چکا تھا میں دل کی طرف شتاب دیکھا اک وضع نہیں مزاج معشوق گہہ لطف و گہے عتاب دیکھا آنکھوں سے بہاریں گزریں کیا کیا کس کس کا نہ میں شباب دیکھا کل مے کدے میں بغیر ساقی اوندھا قدح شراب دیکھا کیں اس نے جفائیں بے حسابی اک دن نہ کبھو حساب دیکھا سینے سے نکل پڑا نہ آخر دل کا مرے اضطراب دیکھا کیا ہوگی فلاح بعد مردن جیتے تو سدا عذاب دیکھا آبادی ہے اس کی مصحفیؔ کم عالم کے تئیں خراب دیکھا
شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی

شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی

View profile

شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی (پیدائش : 1748ء [4]— وفات :1824ء) اردو زبان کے کلاسیکی اور عہدِ قدیم کے شاعر ہیں۔میر تقی میر کے بعد بحیثیتِ مجموعی اردو شاعری کے دورِ قدیم میں مصحفی، مرتبہ میں سب سے بلند ہے۔[5] ان کی شاعری کا جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ ان کا شعری مزاج دہلی میں صورت پزیر ہوا لیکن لکھنوکے ماحول، دربارداری کے تقاضوں اور سب سے بڑھ کرانشا سے مقابلوں نے انہیں لکھنوی طرز اپنانے پر مجبور کیا۔ ان کا منتخب کلام کسی بھی بڑے شاعر سے کم نہیں۔ اگر جذبات کی ترجمانی میں میر تک پہنچ جاتے ہیں تو جرات اور انشا کے مخصوص میدان میں بھی پیچھے نہیں رہتے۔ یوں دہلویت اور لکھنویت کے امتزاج نے شاعری میں بیک وقت شیرینی اور نمکینی پیدا کر دی ہے۔ ایک طرف جنسیت کا صحت مندانہ شعور ہے تو دوسری طرف تصوف اور اخلاقی مضامین بھی مل جاتے ہیں۔ آپ تیسرے شعری دور کے صدر مانے جاتے ہیں۔آٹھ اردو، ایک فارسی دیوان اور تین تذکرے آپکے یادگار ہیں.

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR