Skip to content
شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی

ترا شوق دیدار پیدا ہوا ہے

ترا شوق دیدار پیدا ہوا ہے پھر اس دل کو آزار پیدا ہوا ہے سدا پان کھا کھا کے نکلے ہے باہر زمانے میں خوں خوار پیدا ہوا ہے یہ مدفن ہے کس کا جو ہر لالہ یاں سے جگر خوں دل افگار پیدا ہوا ہے اڑائے ہیں لخت جگر آہ نے جب ہوا میں بھی گل زار پیدا ہوا ہے میں کیوں کر نہ رکھوں عزیز اپنے دل کو کہیں دل سا بھی یار پیدا ہوا ہے کہے تھی یہ طفلی میں دیکھ اس کو دایہ یہ لڑکا طرح دار پیدا ہوا ہے میں آیا ہوں مدت میں کوئی اس سے کہہ دو تمہارا گنہ گار پیدا ہوا ہے یہ دل مجھ سے لڑتا ہے تیری طرف سے کہاں کا طرف دار پیدا ہوا ہے میاں مصحفیؔ بیچتے ہو جو دل کو تو لاؤ خریدار پیدا ہوا ہے
شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی

شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی

View profile

شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی (پیدائش : 1748ء [4]— وفات :1824ء) اردو زبان کے کلاسیکی اور عہدِ قدیم کے شاعر ہیں۔میر تقی میر کے بعد بحیثیتِ مجموعی اردو شاعری کے دورِ قدیم میں مصحفی، مرتبہ میں سب سے بلند ہے۔[5] ان کی شاعری کا جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ ان کا شعری مزاج دہلی میں صورت پزیر ہوا لیکن لکھنوکے ماحول، دربارداری کے تقاضوں اور سب سے بڑھ کرانشا سے مقابلوں نے انہیں لکھنوی طرز اپنانے پر مجبور کیا۔ ان کا منتخب کلام کسی بھی بڑے شاعر سے کم نہیں۔ اگر جذبات کی ترجمانی میں میر تک پہنچ جاتے ہیں تو جرات اور انشا کے مخصوص میدان میں بھی پیچھے نہیں رہتے۔ یوں دہلویت اور لکھنویت کے امتزاج نے شاعری میں بیک وقت شیرینی اور نمکینی پیدا کر دی ہے۔ ایک طرف جنسیت کا صحت مندانہ شعور ہے تو دوسری طرف تصوف اور اخلاقی مضامین بھی مل جاتے ہیں۔ آپ تیسرے شعری دور کے صدر مانے جاتے ہیں۔آٹھ اردو، ایک فارسی دیوان اور تین تذکرے آپکے یادگار ہیں.

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR