Skip to content
شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی

کچھ اپنی جو حرمت تجھے منظور ہو اے شیخ

کچھ اپنی جو حرمت تجھے منظور ہو اے شیخ تو بحث نہ مے خواروں سے چل دور ہو اے شیخ مسجد میں ذرا وقت سحر دیکھ تو جا کر شاید کوئی اس چشم کا مخمور ہو اے شیخ صد دانۂ تسبیح رکھے ہاتھ میں اپنے چونکے تو جو یک دانۂ انگور ہو اے شیخ تو مجھ کو کہے ایک میں سو تجھ کو سناؤں اے کاش کہ اتنا مجھے مقدور ہو اے شیخ آیا ہے وہ بدمست لیے ہاتھ میں شمشیر مجلس سے شتابی کہیں کافور ہو اے شیخ کرتا ہے ہمیں منع تو پیمانہ کشی سے پیمانہ تری عمر کا معمور ہو اے شیخ البتہ کرے منع ہمیں عشق بتاں سے تجھ سا جو کوئی عقل سے معذور ہو اے شیخ پھر دم ہے وہ شملہ جو ہوا حد سے زیادہ رکھ شملہ تو شملے کا جو دستور ہو اے شیخ ہر حرف میں سختی ہے ترے سنگ جفا سے ڈرتا ہوں نہ پھر شیشۂ دل چور ہو اے شیخ کیا حور کی باتوں سے لبھاوے ہے تو مجھ کو حاشا کہ مجھے آرزوئے حور ہو اے شیخ شیخی میں تو سنتا ہی نہیں بات کسی کی اس داڑھی پر اتنا بھی نہ مغرور ہو اے شیخ کیوں مصحفیؔ کو اتنی تو کرتا ہے نصیحت سر چڑھ نہ بہت اس کے جو مجبور ہو اے شیخ
شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی

شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی

View profile

شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی (پیدائش : 1748ء [4]— وفات :1824ء) اردو زبان کے کلاسیکی اور عہدِ قدیم کے شاعر ہیں۔میر تقی میر کے بعد بحیثیتِ مجموعی اردو شاعری کے دورِ قدیم میں مصحفی، مرتبہ میں سب سے بلند ہے۔[5] ان کی شاعری کا جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ ان کا شعری مزاج دہلی میں صورت پزیر ہوا لیکن لکھنوکے ماحول، دربارداری کے تقاضوں اور سب سے بڑھ کرانشا سے مقابلوں نے انہیں لکھنوی طرز اپنانے پر مجبور کیا۔ ان کا منتخب کلام کسی بھی بڑے شاعر سے کم نہیں۔ اگر جذبات کی ترجمانی میں میر تک پہنچ جاتے ہیں تو جرات اور انشا کے مخصوص میدان میں بھی پیچھے نہیں رہتے۔ یوں دہلویت اور لکھنویت کے امتزاج نے شاعری میں بیک وقت شیرینی اور نمکینی پیدا کر دی ہے۔ ایک طرف جنسیت کا صحت مندانہ شعور ہے تو دوسری طرف تصوف اور اخلاقی مضامین بھی مل جاتے ہیں۔ آپ تیسرے شعری دور کے صدر مانے جاتے ہیں۔آٹھ اردو، ایک فارسی دیوان اور تین تذکرے آپکے یادگار ہیں.

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR