Skip to content
شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی

کبھی تو بیٹھوں ہوں جا اور کبھی اٹھ آتا ہوں

کبھی تو بیٹھوں ہوں جا اور کبھی اٹھ آتا ہوں منوں ہوں آپ ہی پھر آپھی روٹھ جاتا ہوں معاملہ تو ذرا دیکھیو تو چاہت کا مجھے ستاوے ہے وہ اس کو میں ستاتا ہوں رکا ہوا وہ مجھے دیکھ کر جو بولے ہے تو بولتا نہیں میں اس سے سر ہلاتا ہوں پر اتنے میں جو میں سوچوں ہوں یہ نہ رک جاوے زباں پہ اپنی بھی اک آدھ حرف لاتا ہوں کہے ہے دل یہ کہ ایسے سے دوستی ہے عبث برائیوں کا جو اس کی خیال لاتا ہوں یہ کہہ کے بیٹھ رہوں ہوں جو اپنے گھر میں ذرا تو دل کہے ہے یہ گھبرا کے ''میں تو جاتا ہوں'' جب اپنا حال یہ دیکھوں ہوں میں تو ہونا چار جھپٹ کے پیچھے سے دل کے قدم اٹھاتا ہوں بتا تو مصحفیؔ کیا تجھ کو ہو گیا کم بخت کچھ ان دنوں ترا چہرہ تغیر پاتا ہوں
شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی

شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی

View profile

شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی (پیدائش : 1748ء [4]— وفات :1824ء) اردو زبان کے کلاسیکی اور عہدِ قدیم کے شاعر ہیں۔میر تقی میر کے بعد بحیثیتِ مجموعی اردو شاعری کے دورِ قدیم میں مصحفی، مرتبہ میں سب سے بلند ہے۔[5] ان کی شاعری کا جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ ان کا شعری مزاج دہلی میں صورت پزیر ہوا لیکن لکھنوکے ماحول، دربارداری کے تقاضوں اور سب سے بڑھ کرانشا سے مقابلوں نے انہیں لکھنوی طرز اپنانے پر مجبور کیا۔ ان کا منتخب کلام کسی بھی بڑے شاعر سے کم نہیں۔ اگر جذبات کی ترجمانی میں میر تک پہنچ جاتے ہیں تو جرات اور انشا کے مخصوص میدان میں بھی پیچھے نہیں رہتے۔ یوں دہلویت اور لکھنویت کے امتزاج نے شاعری میں بیک وقت شیرینی اور نمکینی پیدا کر دی ہے۔ ایک طرف جنسیت کا صحت مندانہ شعور ہے تو دوسری طرف تصوف اور اخلاقی مضامین بھی مل جاتے ہیں۔ آپ تیسرے شعری دور کے صدر مانے جاتے ہیں۔آٹھ اردو، ایک فارسی دیوان اور تین تذکرے آپکے یادگار ہیں.

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR