Skip to content
شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی

آہ ہم راز کون ہے اپنا

آہ ہم راز کون ہے اپنا بخت ناساز کون ہے اپنا کس کے کہلائیں ہم کہ تیرے سوا بت طناز کون ہے اپنا بات کہہ دے ہے وہ تہ دل کی ایسا غماز کون ہے اپنا لے اڑتے تو ہی گر نہ ہم کو تو پھر شوق پرواز کون ہے اپنا وصل ہوتا نہیں، نہیں معلوم خلل انداز کون ہے اپنا بولا دیکھ آئنہ وہ حیرت سے چہرہ پرداز کون ہے اپنا گو کہ آنکھیں لڑائیں ہم اس سے یاں نظر باز کون ہے اپنا شب فرقت میں جز دم قلیاں یار دم ساز کون ہے اپنا بے نیازی کرے جو تو ہی تو پھر اے ہمہ ناز کون ہے اپنا مصحفیؔ ہم ہیں اور تنہائی سچ ہے انباز کون ہے اپنا
شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی

شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی

View profile

شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی (پیدائش : 1748ء [4]— وفات :1824ء) اردو زبان کے کلاسیکی اور عہدِ قدیم کے شاعر ہیں۔میر تقی میر کے بعد بحیثیتِ مجموعی اردو شاعری کے دورِ قدیم میں مصحفی، مرتبہ میں سب سے بلند ہے۔[5] ان کی شاعری کا جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ ان کا شعری مزاج دہلی میں صورت پزیر ہوا لیکن لکھنوکے ماحول، دربارداری کے تقاضوں اور سب سے بڑھ کرانشا سے مقابلوں نے انہیں لکھنوی طرز اپنانے پر مجبور کیا۔ ان کا منتخب کلام کسی بھی بڑے شاعر سے کم نہیں۔ اگر جذبات کی ترجمانی میں میر تک پہنچ جاتے ہیں تو جرات اور انشا کے مخصوص میدان میں بھی پیچھے نہیں رہتے۔ یوں دہلویت اور لکھنویت کے امتزاج نے شاعری میں بیک وقت شیرینی اور نمکینی پیدا کر دی ہے۔ ایک طرف جنسیت کا صحت مندانہ شعور ہے تو دوسری طرف تصوف اور اخلاقی مضامین بھی مل جاتے ہیں۔ آپ تیسرے شعری دور کے صدر مانے جاتے ہیں۔آٹھ اردو، ایک فارسی دیوان اور تین تذکرے آپکے یادگار ہیں.

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR