Skip to content
شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی

پہلو میں رہ گیا یوں یہ دل تڑپ تڑپ کر

پہلو میں رہ گیا یوں یہ دل تڑپ تڑپ کر رہ جائے جیسے کوئی بسمل تڑپ تڑپ کر مجنون بے خرد نے دی جاں بہ ناامیدی لیلیٰ کا دیکھتے ہی محمل تڑپ تڑپ کر کہیو صبا جو جاوے مذبوح غم نے تیرے آسان کی شب اپنی مشکل تڑپ تڑپ کر اس پردگی نے اپنا آنچل نہیں دکھایا مر مر گئے ہیں اس کے مائل تڑپ تڑپ کر قاتل کا میرے کوچہ ہے خواب گاہ راحت کیا کیا نہ سو رہے یاں گھائل تڑپ تڑپ کر حال اس غریق کا ہے جائے ترحم اے دل رہ جائے ہے جو زیر ساحل تڑپ تڑپ کر قابو میں آئے پر میں چھوڑا نہ اس کو ہرگز بل کھا کے گرچہ نکلا قاتل تڑپ تڑپ کر تو نے تو آبرو ہی کھو دی ہماری اے دل مقتل میں عاشقوں کے شامل تڑپ تڑپ کر جھمکے دکھا کے اس کو تو نے جو منہ دکھایا مر ہی گیا نہ تیرا سائل تڑپ تڑپ کر گو مرغ نامہ بر کو بسمل کیا ہے اس نے طے کر رہے گا آخر منزل تڑپ تڑپ کر فرقت میں اس کی تو نے اے مصحفیؔ بتا تو جز اشک خوں کیا کیا حاصل تڑپ تڑپ کر مجھ کو یہ سوجھتا ہے ناحق تو جان دے گا اک دن اسی طرح سے جاہل تڑپ تڑپ کر
شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی

شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی

View profile

شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی (پیدائش : 1748ء [4]— وفات :1824ء) اردو زبان کے کلاسیکی اور عہدِ قدیم کے شاعر ہیں۔میر تقی میر کے بعد بحیثیتِ مجموعی اردو شاعری کے دورِ قدیم میں مصحفی، مرتبہ میں سب سے بلند ہے۔[5] ان کی شاعری کا جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ ان کا شعری مزاج دہلی میں صورت پزیر ہوا لیکن لکھنوکے ماحول، دربارداری کے تقاضوں اور سب سے بڑھ کرانشا سے مقابلوں نے انہیں لکھنوی طرز اپنانے پر مجبور کیا۔ ان کا منتخب کلام کسی بھی بڑے شاعر سے کم نہیں۔ اگر جذبات کی ترجمانی میں میر تک پہنچ جاتے ہیں تو جرات اور انشا کے مخصوص میدان میں بھی پیچھے نہیں رہتے۔ یوں دہلویت اور لکھنویت کے امتزاج نے شاعری میں بیک وقت شیرینی اور نمکینی پیدا کر دی ہے۔ ایک طرف جنسیت کا صحت مندانہ شعور ہے تو دوسری طرف تصوف اور اخلاقی مضامین بھی مل جاتے ہیں۔ آپ تیسرے شعری دور کے صدر مانے جاتے ہیں۔آٹھ اردو، ایک فارسی دیوان اور تین تذکرے آپکے یادگار ہیں.

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR