Skip to content
شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی

اے شب ہجر کہیں تیری سحر ہے کہ نہیں

اے شب ہجر کہیں تیری سحر ہے کہ نہیں نالۂ نیم شبی تجھ میں اثر ہے کہ نہیں جان پر اپنی میں کھیلا ہوں جدائی میں تری بے خبر تجھ کو بھی کچھ اس کی خبر ہے کہ نہیں ایک مدت ہوئی ہم وصف کمر کرتے ہیں پر یہ معلوم نہیں اس کے کمر ہے کہ نہیں رکھ نہ سوزن کو ذرا دیکھ تو لے اے جراح قابل بخیہ مرا زخم جگر ہے کہ نہیں کیا خوش آئی ہے دلا منزل ہستی تجھ کو سچ بتا یاں سے ترا عزم سفر ہے کہ نہیں تو جو بے پردہ ہو منہ غیر کو دکھلاتا ہے پاس میرا بھی کچھ اے رشک قمر ہے کہ نہیں دیکھ تو اے بت بے مہر تری فرقت میں ہر بن موے مرا دیدۂ تر ہے کہ نہیں اس کے در پر ہی جو رہتا ہوں میں دن رات پڑا مجھ سے جھنجھلا کے کہے ہے ترے گھر ہے کہ نہیں مصحفیؔ اس کی گلی میں جو تو جاتا ہے سدا اپنی بدنامی کا کچھ تجھ کو بھی ڈر ہے کہ نہیں
شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی

شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی

View profile

شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی (پیدائش : 1748ء [4]— وفات :1824ء) اردو زبان کے کلاسیکی اور عہدِ قدیم کے شاعر ہیں۔میر تقی میر کے بعد بحیثیتِ مجموعی اردو شاعری کے دورِ قدیم میں مصحفی، مرتبہ میں سب سے بلند ہے۔[5] ان کی شاعری کا جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ ان کا شعری مزاج دہلی میں صورت پزیر ہوا لیکن لکھنوکے ماحول، دربارداری کے تقاضوں اور سب سے بڑھ کرانشا سے مقابلوں نے انہیں لکھنوی طرز اپنانے پر مجبور کیا۔ ان کا منتخب کلام کسی بھی بڑے شاعر سے کم نہیں۔ اگر جذبات کی ترجمانی میں میر تک پہنچ جاتے ہیں تو جرات اور انشا کے مخصوص میدان میں بھی پیچھے نہیں رہتے۔ یوں دہلویت اور لکھنویت کے امتزاج نے شاعری میں بیک وقت شیرینی اور نمکینی پیدا کر دی ہے۔ ایک طرف جنسیت کا صحت مندانہ شعور ہے تو دوسری طرف تصوف اور اخلاقی مضامین بھی مل جاتے ہیں۔ آپ تیسرے شعری دور کے صدر مانے جاتے ہیں۔آٹھ اردو، ایک فارسی دیوان اور تین تذکرے آپکے یادگار ہیں.

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR