Skip to content
شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی

آساں نہیں ہے تنہا در اس کا باز کرنا

آساں نہیں ہے تنہا در اس کا باز کرنا لازم ہے پاسباں سے اب ہم کو ساز کرنا گر ہم مشیر ہوتے اللہ کے تو کہتے یعنی وصال کی شب یا رب دراز کرنا اس کا سلام مجھ سے اب کیا ہے گردش رو طفلی میں میں سکھایا جس کو نماز کرنا ازبسکہ خون دل کا کھاتا ہے جوش ہر دم مشکل ہوا ہے ہم کو اخفائے راز کرنا بایک نیاز اس سے کیونکر کوئی بر آوے آتا ہو سو طرح سے جس کو کہ ناز کرنا کرتے ہیں چوٹ آخر یہ آہوان بدمست آنکھوں سے اس کی اے دل ٹک احتراز کرنا اے آہ اس کے دل میں تاثیر ہو تو جانوں ہے ورنہ کام کتنا پتھر گداز کرنا ہووے گی صبح روشن اک دم میں وصل کی شب بند قبا کو اپنے ظالم نہ باز کرنا اے مصحفیؔ ہیں دو چیز اب یادگار دوراں اس سے تو ناز کرنا مجھ سے نیاز کرنا
شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی

شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی

View profile

شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی (پیدائش : 1748ء [4]— وفات :1824ء) اردو زبان کے کلاسیکی اور عہدِ قدیم کے شاعر ہیں۔میر تقی میر کے بعد بحیثیتِ مجموعی اردو شاعری کے دورِ قدیم میں مصحفی، مرتبہ میں سب سے بلند ہے۔[5] ان کی شاعری کا جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ ان کا شعری مزاج دہلی میں صورت پزیر ہوا لیکن لکھنوکے ماحول، دربارداری کے تقاضوں اور سب سے بڑھ کرانشا سے مقابلوں نے انہیں لکھنوی طرز اپنانے پر مجبور کیا۔ ان کا منتخب کلام کسی بھی بڑے شاعر سے کم نہیں۔ اگر جذبات کی ترجمانی میں میر تک پہنچ جاتے ہیں تو جرات اور انشا کے مخصوص میدان میں بھی پیچھے نہیں رہتے۔ یوں دہلویت اور لکھنویت کے امتزاج نے شاعری میں بیک وقت شیرینی اور نمکینی پیدا کر دی ہے۔ ایک طرف جنسیت کا صحت مندانہ شعور ہے تو دوسری طرف تصوف اور اخلاقی مضامین بھی مل جاتے ہیں۔ آپ تیسرے شعری دور کے صدر مانے جاتے ہیں۔آٹھ اردو، ایک فارسی دیوان اور تین تذکرے آپکے یادگار ہیں.

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR