Skip to content
شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی

عقل گئی ہے سب کی کھوئی کیا یہ خلق دوانی ہے

عقل گئی ہے سب کی کھوئی کیا یہ خلق دوانی ہے آپ حلال میں ہوتا ہوں ان لوگوں کو قربانی ہے نطق زباں گر ہوتا مجھ کو پوچھتا میں تقصیر مری ہاں یہ مگر دو آنکھیں ہیں سو ان سے اشک فشانی ہے گھاس چری ہے جنگل کی میں جون میں دنبے بکرے کی ان کا کچھ ڈھالا کہ بگاڑا جس پر خنجر رانی ہے تین جگہ سے میرے گلے کو مثل شتر یہ کاٹتے ہیں دین محمدی ہے جو خلیلی اس کی یہ طغیانی ہے جنس نے جنس کو قتل کیا کب دیکھیو بد ذاتی تو ذرا یعنی جو ہو مرد مسلماں اس کی یہ ہی نشانی ہے کافر دل جلاد نہیں ہم زخم کو ایک سمجھتے ہیں ہم کو جو اس کام کا سمجھے اس کی یہ نادانی ہے راہ رضا پر اپنا گلا کٹوائے جو نیچے خنجر کے مصحفیؔ اس کو ہم یہ کہیں گے وہ بھی حسین ثانی ہے
شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی

شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی

View profile

شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی (پیدائش : 1748ء [4]— وفات :1824ء) اردو زبان کے کلاسیکی اور عہدِ قدیم کے شاعر ہیں۔میر تقی میر کے بعد بحیثیتِ مجموعی اردو شاعری کے دورِ قدیم میں مصحفی، مرتبہ میں سب سے بلند ہے۔[5] ان کی شاعری کا جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ ان کا شعری مزاج دہلی میں صورت پزیر ہوا لیکن لکھنوکے ماحول، دربارداری کے تقاضوں اور سب سے بڑھ کرانشا سے مقابلوں نے انہیں لکھنوی طرز اپنانے پر مجبور کیا۔ ان کا منتخب کلام کسی بھی بڑے شاعر سے کم نہیں۔ اگر جذبات کی ترجمانی میں میر تک پہنچ جاتے ہیں تو جرات اور انشا کے مخصوص میدان میں بھی پیچھے نہیں رہتے۔ یوں دہلویت اور لکھنویت کے امتزاج نے شاعری میں بیک وقت شیرینی اور نمکینی پیدا کر دی ہے۔ ایک طرف جنسیت کا صحت مندانہ شعور ہے تو دوسری طرف تصوف اور اخلاقی مضامین بھی مل جاتے ہیں۔ آپ تیسرے شعری دور کے صدر مانے جاتے ہیں۔آٹھ اردو، ایک فارسی دیوان اور تین تذکرے آپکے یادگار ہیں.

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR