Skip to content
شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی

اول تو ترے کوچے میں آنا نہیں ملتا

اول تو ترے کوچے میں آنا نہیں ملتا آؤں تو کہیں تیرا ٹھکانا نہیں ملتا ملنا جو مرا چھوڑ دیا تو نے تو مجھ سے خاطر سے تری سارا زمانا نہیں ملتا آوے تو بہانے سے چلا شب مرے گھر کو ایسا کوئی کیا تجھ کو بہانا نہیں ملتا کیا فائدہ گر حرص کرے زر کی تو ناداں کچھ حرص سے قاروں کا خزانا نہیں ملتا بھولے سے بھی اس نے نہ کہا یوں مرے حق میں کیا ہو گیا جو اب وہ دوانا نہیں ملتا پھر بیٹھنے کا مجھ کو مزہ ہی نہیں اٹھتا جب تک کہ ترے شانے سے شانا نہیں ملتا اے مصحفیؔ استاد فن ریختہ گوئی تجھ سا کوئی عالم کو میں چھانا نہیں ملتا
شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی

شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی

View profile

شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی (پیدائش : 1748ء [4]— وفات :1824ء) اردو زبان کے کلاسیکی اور عہدِ قدیم کے شاعر ہیں۔میر تقی میر کے بعد بحیثیتِ مجموعی اردو شاعری کے دورِ قدیم میں مصحفی، مرتبہ میں سب سے بلند ہے۔[5] ان کی شاعری کا جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ ان کا شعری مزاج دہلی میں صورت پزیر ہوا لیکن لکھنوکے ماحول، دربارداری کے تقاضوں اور سب سے بڑھ کرانشا سے مقابلوں نے انہیں لکھنوی طرز اپنانے پر مجبور کیا۔ ان کا منتخب کلام کسی بھی بڑے شاعر سے کم نہیں۔ اگر جذبات کی ترجمانی میں میر تک پہنچ جاتے ہیں تو جرات اور انشا کے مخصوص میدان میں بھی پیچھے نہیں رہتے۔ یوں دہلویت اور لکھنویت کے امتزاج نے شاعری میں بیک وقت شیرینی اور نمکینی پیدا کر دی ہے۔ ایک طرف جنسیت کا صحت مندانہ شعور ہے تو دوسری طرف تصوف اور اخلاقی مضامین بھی مل جاتے ہیں۔ آپ تیسرے شعری دور کے صدر مانے جاتے ہیں۔آٹھ اردو، ایک فارسی دیوان اور تین تذکرے آپکے یادگار ہیں.

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR