Skip to content
شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی

جب تک یہ محبت میں بد نام نہیں ہوتا

جب تک یہ محبت میں بد نام نہیں ہوتا اس دل کے تئیں ہرگز آرام نہیں ہوتا عالم سے ہمارا کچھ مذہب ہی نرالا ہے یعنی ہیں جہاں ہم واں اسلام نہیں ہوتا کب وعدہ نہیں کرتیں ملنے کا تری آنکھیں کس روز نگاہوں میں پیغام نہیں ہوتا بال اپنے بڑھاتے ہیں کس واسطے دیوانے کیا شہر محبت میں حجام نہیں ہوتا ملتا ہے کبھی بوسہ نے گالی ہی پاتے ہیں مدت ہوئی کچھ ہم کو انعام نہیں ہوتا ساقی کے تلطف نے عالم کو چھکایا ہے لبریز ہمارا ہی اک جام نہیں ہوتا کیوں تیرگیٔ طالع کچھ تو بھی نہیں کرتی یہ روز مصیبت کا کیوں شام نہیں ہوتا پھر میری کمند اس نے ڈالے ہی تڑائی ہے وہ آہوئے رم خوردہ پھر رام نہیں ہوتا نے عشق کے قابل ہیں نے زہد کے درخور ہیں اے مصحفیؔ اب ہم سے کچھ کام نہیں ہوتا
شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی

شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی

View profile

شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی (پیدائش : 1748ء [4]— وفات :1824ء) اردو زبان کے کلاسیکی اور عہدِ قدیم کے شاعر ہیں۔میر تقی میر کے بعد بحیثیتِ مجموعی اردو شاعری کے دورِ قدیم میں مصحفی، مرتبہ میں سب سے بلند ہے۔[5] ان کی شاعری کا جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ ان کا شعری مزاج دہلی میں صورت پزیر ہوا لیکن لکھنوکے ماحول، دربارداری کے تقاضوں اور سب سے بڑھ کرانشا سے مقابلوں نے انہیں لکھنوی طرز اپنانے پر مجبور کیا۔ ان کا منتخب کلام کسی بھی بڑے شاعر سے کم نہیں۔ اگر جذبات کی ترجمانی میں میر تک پہنچ جاتے ہیں تو جرات اور انشا کے مخصوص میدان میں بھی پیچھے نہیں رہتے۔ یوں دہلویت اور لکھنویت کے امتزاج نے شاعری میں بیک وقت شیرینی اور نمکینی پیدا کر دی ہے۔ ایک طرف جنسیت کا صحت مندانہ شعور ہے تو دوسری طرف تصوف اور اخلاقی مضامین بھی مل جاتے ہیں۔ آپ تیسرے شعری دور کے صدر مانے جاتے ہیں۔آٹھ اردو، ایک فارسی دیوان اور تین تذکرے آپکے یادگار ہیں.

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR