Skip to content
خواجہ میر درد خواجہ میر درد

جگ میں کوئی نہ ٹک ہنسا ہوگا

جگ میں کوئی نہ ٹک ہنسا ہوگا کہ نہ ہنستے میں رو دیا ہوگا ان نے قصداً بھی میرے نالے کو نہ سنا ہوگا گر سنا ہوگا دیکھیے اب کے غم سے جی میرا نہ بچے گا بچے گا کیا ہوگا دل زمانے کے ہاتھ سے سالم کوئی ہوگا جو رہ گیا ہوگا حال مجھ غم زدہ کا جس تس نے جب سنا ہوگا رو دیا ہوگا دل کے پھر زخم تازہ ہوتے ہیں کہیں غنچہ کوئی کھلا ہوگا یک بہ یک نام لے اٹھا میرا جی میں کیا اس کے آ گیا ہوگا میرے نالوں پہ کوئی دنیا میں بن کیے آہ کم رہا ہوگا لیکن اس کو اثر خدا جانے نہ ہوا ہوگا یا ہوا ہوگا قتل سے میرے وہ جو باز رہا کسی بد خواہ نے کہا ہوگا دل بھی اے دردؔ قطرۂ خوں تھا آنسوؤں میں کہیں گرا ہوگا
خواجہ میر درد

خواجہ میر درد

View profile

خواجہ میر درد درد کا نام سید خواجہ میر اور درد تخلص تھا با پ کا نام خواجہ محمد ناصر تھا جو فارسی کے اچھے شاعر تھے اور عندلیب تخلص کرتے تھے۔ خواجہ میر درد دہلی میں 1720ءمیں پیدا ہوئے اور ظاہری و باطنی کمالات اور جملہ علوم اپنے والد سے حاصل کیے۔ درویشانہ تعلیم نے روحانیت کو جلا دی اور تصوف کے رنگ میں ڈوب گئے۔ آغاز جوانی میں سپاہی پیشہ تھے۔ پھر دنیا ترک کی اور والد صاحب کے انتقال کے بعد سجادہ نشین ہوئے۔ درد نے شاعری اور تصوف ورثہ میں پائے۔ ذاتی تقدس، خودداری، ریاضت و عبادت کی وجہ سے امیر غریب بادشاہ فقیر سب ان کی عزت کرتے تھے۔ وہ ایک باعمل صوفی تھے اور دولت و ثروت کو ٹھکرا کر درویش گوشہ نشین ہو گئے تھے۔ ان کے زمانے میں دلی ہنگاموں کا مرکز تھی چنانچہ وہاں کے باشندے معاشی بدحالی، بے قدری اور زبوں حالی سے مجبور ہو کر دہلی سے نکل رہے تھے لیکن درد کے پائے استقامت میں لغزش نہ آئی اور وہ دہلی میں مقیم رہے۔ درد نے 1785ءمیں وفات پائی اور جہاں تمام عمر بسر کی وہی درد کا مدفن قرار پایا۔ سیر کر دنیا کی غافل زندگانی پھر کہاں زندگی گر کچھ رہی تو یہ جوانی پھر کہاں

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR