Skip to content
کیفی اعظمی کیفی اعظمی

یا دل کی سنو دنیا والو یا مجھ کو ابھی چپ رہنے دو

یا دل کی سنو دنیا والو یا مجھ کو ابھی چپ رہنے دو میں غم کو خوشی کیسے کہہ دوں جو کہتے ہیں ان کو کہنے دو یہ پھول چمن میں کیسا کھلا مالی کی نظر میں پیار نہیں ہنستے ہوئے کیا کیا دیکھ لیا اب بہتے ہیں آنسو بہنے دو اک خواب خوشی کا دیکھا نہیں دیکھا جو کبھی تو بھول گئے مانگا ہوا تم کچھ دے نہ سکے جو تم نے دیا وہ سہنے دو کیا درد کسی کا لے گا کوئی اتنا تو کسی میں درد نہیں بہتے ہوئے آنسو اور بہیں اب ایسی تسلی رہنے دو
کیفی اعظمی

کیفی اعظمی

View profile

کیفی اعظمی (ولادت 14 جنوری، 1919ء، وفات 10 مئی، 2002ء) کا پورا نام اطہر حسین رضوی تھا۔ ان کی پیدائش اتر پردیش کے اعظم گڑھ میں ہوئی۔ وہ محض گیارہ سال کی عمر میں شاعری شروع کر چکے تھے۔ ان کی پہلی نظم اس طرح تھی: مدت کے بعد اس نے جو الفت سے کی نظر جی خوش تو ہوگیامگر آنسو نکل پڑے اک تم کہ تم کو فکر نشیب و فراز ہے اک ہم کہ چل پڑے تو بہر حال چل پڑے کیفی اعظمی صاحب کا اترپردیش کے ضلع اور شہربہرائچ سے گہرا تعلق تھا۔کیفی کے والد سید فتح حسین رضوی نانپارہ کے قریب نواب قزلباش کے تعلقہ نواب گنج میں تحصیل دار تھے اور شہر بہرائچکے محلہ قاضی پورہ میں رہتے تھے،اور اس طرح کیفی کے بچپن کے کئی سال بہرائچ کی سرزمین پر گزرے ہیں۔ اور بعد میں بھی کیفی کا بہرائچ آناجانا بنا رہا جس میں وہ اپنے بچپن کے دوستوں سے ملاقات کرتے تھے،اور شفیع بہرائچی کی دکان پر ادبی محفل کا حصہ بنتے تھے۔ جہاں بہرائچ کے مشہور شاعر وصفی بہرائچی ،جمال بابا،شوق بہرائچی ،ڈاکٹر نعیم اللہ خاں خیالی،عبرت بہرائچی ،اظہار وارثی وغیرہ شرکت کرتے تھے۔ 1943ء میں کیفی بمبئی اپنے ایک دوست کی دعوت پر آئے تھے۔ یہاں انہیں قریب دس سال کی جدوجہد کے بعد انہیں بالی وڈ میں کام کرنے کا موقع ملا تھا۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR