Skip to content
محمد ابراہیم خان ذوق محمد ابراہیم خان ذوق

نہ کرتا ضبط میں نالہ تو پھر ایسا دھواں ہوتا

نہ کرتا ضبط میں نالہ تو پھر ایسا دھواں ہوتا کہ نیچے آسماں کے اور پیدا آسماں ہوتا کہے ہے مرغ دل اے کاش میں زاغ کماں ہوتا کہ تا شاخ کماں پر اس کی میرا آشیاں ہوتا ابھی کیا سرد قاتل یہ شہید تفتہ جاں ہوتا کوئی دم شمع مردہ میں بھی ہے باقی دھواں ہوتا نہ ہوتی دل میں کاوش گر کسی کی نوک مژگاں کی تو کیوں حق میں مرے ہر موئے تن مثل سناں ہوتا عزا داری میں ہے کس کی یہ چرخ ماتمی جامہ کہ حبیب چاک کی صورت ہے خط کہکشاں ہوتا بگولا گر نہ ہوتا وادئ وحشت میں اے مجنوں تو گنبد ہم سے سرگشتوں کی تربت پر کہاں ہوتا جو روتا کھول کر دل تنگ نائے دہر میں عاشق تو جوئے کہکشاں میں بھی فلک پر خوں رواں ہوتا نہ رکھتا گر نہ رکھتا منہ پہ یہ دانا مریض غم مگر تیرا میسر بوسۂ خال دہاں ہوتا ترے خونیں جگر کی خاک پر ہوتا اگر سبزہ تو مژگاں کی طرح اس سے بھی پیہم خوں رواں ہوتا رکاوٹ دل کی اس کافر کے وقت ذبح ظاہر ہے کہ خنجر میری گردن پر ہے رک رک کر رواں ہوتا نہ کرتا ضبط میں گریہ تو اے ذوقؔ اک گھڑی بھر میں کٹورے کی طرح گھڑیال کے غرق آسماں ہوتا
محمد ابراہیم خان ذوق

محمد ابراہیم خان ذوق

View profile

دبستان دہلی میں ذوق کو بڑی اہمیت حاصل ہے۔ محمد ابراہیم نام اور ذوق تخلص تھا۔ ایک غریب سپاہی محمد رمضان کے لڑکے تھے۔ 1789ء میں دلی میں پیدا ہوئے۔ پہلے حافظ غلام رسول کے مکتب میں تعلیم پائی۔ حافظ صاحب کو شعر و شاعری کا شوق تھا۔ ذوق بھی شعر کہنے لگے۔ اس زمانے میں شاہ نصیر دہلوی کا طوطی بول رہا تھا۔ ذوق بھی ان کے شاگرد ہو گئے۔ دل لگا کر محنت کی اور ان کی شاعرانہ مقبولیت بڑھنے لگی۔ بہت جلد علمی و ادبی حلقوں میں ان کا وقار اتنا بلند ہو گیا کہ قلعہ معلیٰ تک رسائی ہو گئی۔ اور خود ولی عہد سلطنت بہادر شاہ ظفر ان کو اپنا کلام دکھانے لگے۔ شاہ اکبر ثانی نے ایک قصیدہ کے صلہ میں ملک الشعراء خاقانی ہند کا خطاب مرحمت فرمایا۔ شروع میں چار روپے ماہانہ پر ظفر کے استاد مقرر ہوئے۔ آخر میں یہ تنخواہ سو روپیہ تک پہنچ گئی۔ مسلسل عروس سخن کے گیسو سنوارنے کے بعد 16 نومبر 1854ء میں دنیائے ادب کا یہ مہردرخشاں ہمیشہ کے لیے غروب ہو گیا۔ مرنے سے چند ساعت پہلے یہ شعر کہا تھا۔ شیخ ابراہیم ذوق کی آخری آرام گاہ، پہاڑ گنج، شمالی دہلی، دہلی کہتے آج ذوق جہاں سے گزر گیا کیا خوب آدمی تھا خدا مغفرت کرے ذوق کو عربی فارسی کے علاوہ متعدد علوم موسیقی، نجوم، طب، تعبیر خواب وغیرہ پر کافی دسترس حاصل تھی۔ طبیعت میں جدت و ندرت تھی۔ تمام عمر شعر گوئی میں بسر کی۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR