Skip to content
محمد ابراہیم خان ذوق محمد ابراہیم خان ذوق

گئیں یاروں سے وہ اگلی ملاقاتوں کی سب رسمیں

گئیں یاروں سے وہ اگلی ملاقاتوں کی سب رسمیں پڑا جس دن سے دل بس میں ترے اور دل کے ہم بس میں کبھی ملنا کبھی رہنا الگ مانند مژگاں کے تماشہ کج سرشتوں کا ہے کچھ اخلاص کے بس میں توقع کیا ہو جینے کی ترے بیمار ہجراں کے نہ جنبش نبض میں جس کی نہ گرمی جس کے ملمس میں دکھائے چیرہ دستی آہ بالادست گر اپنی تو مارے ہاتھ دامان قیامت چرخ اطلس میں جو ہے گوشہ نشیں تیرے خیال مست ابرو میں وہ ہے بیت الصنم میں بھی تو ہے بیت المقدس میں کرے لب آشنا حرف شکایت سے کہاں یہ دم ترے محزون بے دم میں ترے مفتون بیکس میں ہوائے کوے جاناں لے اڑے اس کو تعجب کیا تن لاغر میں ہے جاں اس طرح جس طرح بو خس میں مجھے ہو کس طرح قول و قسم کا اعتبار ان کے ہزاروں دے چکے وہ قول لاکھوں کھا چکے قسمیں ہوئے سب جمع مضموں ذوقؔ دیوان دو عالم کے حواس خمسہ ہیں انساں کے وہ بند مخمس میں
محمد ابراہیم خان ذوق

محمد ابراہیم خان ذوق

View profile

دبستان دہلی میں ذوق کو بڑی اہمیت حاصل ہے۔ محمد ابراہیم نام اور ذوق تخلص تھا۔ ایک غریب سپاہی محمد رمضان کے لڑکے تھے۔ 1789ء میں دلی میں پیدا ہوئے۔ پہلے حافظ غلام رسول کے مکتب میں تعلیم پائی۔ حافظ صاحب کو شعر و شاعری کا شوق تھا۔ ذوق بھی شعر کہنے لگے۔ اس زمانے میں شاہ نصیر دہلوی کا طوطی بول رہا تھا۔ ذوق بھی ان کے شاگرد ہو گئے۔ دل لگا کر محنت کی اور ان کی شاعرانہ مقبولیت بڑھنے لگی۔ بہت جلد علمی و ادبی حلقوں میں ان کا وقار اتنا بلند ہو گیا کہ قلعہ معلیٰ تک رسائی ہو گئی۔ اور خود ولی عہد سلطنت بہادر شاہ ظفر ان کو اپنا کلام دکھانے لگے۔ شاہ اکبر ثانی نے ایک قصیدہ کے صلہ میں ملک الشعراء خاقانی ہند کا خطاب مرحمت فرمایا۔ شروع میں چار روپے ماہانہ پر ظفر کے استاد مقرر ہوئے۔ آخر میں یہ تنخواہ سو روپیہ تک پہنچ گئی۔ مسلسل عروس سخن کے گیسو سنوارنے کے بعد 16 نومبر 1854ء میں دنیائے ادب کا یہ مہردرخشاں ہمیشہ کے لیے غروب ہو گیا۔ مرنے سے چند ساعت پہلے یہ شعر کہا تھا۔ شیخ ابراہیم ذوق کی آخری آرام گاہ، پہاڑ گنج، شمالی دہلی، دہلی کہتے آج ذوق جہاں سے گزر گیا کیا خوب آدمی تھا خدا مغفرت کرے ذوق کو عربی فارسی کے علاوہ متعدد علوم موسیقی، نجوم، طب، تعبیر خواب وغیرہ پر کافی دسترس حاصل تھی۔ طبیعت میں جدت و ندرت تھی۔ تمام عمر شعر گوئی میں بسر کی۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR