مجروح سلطان پوری
ہمارے بعد اب محفل میں افسانے بیاں ہوں گے
ہمارے بعد اب محفل میں افسانے بیاں ہوں گے
بہاریں ہم کو ڈھونڈھے گی نہ جانے ہم کہاں ہوں گے
اسی انداز سے جھومے گا موسم جائے گی دنیا
محبت پھر حسیں ہوگی نظارے پھر جواں ہوں گے
نہ ہم ہوں گے نہ تم ہو گے نہ دل ہوگا مگر پھر بھی
ہزاروں منزلیں ہوں گی ہزاروں کارواں ہوں گے