Skip to content
سلام مچھلی شہری سلام مچھلی شہری

اب عیادت کو مری کوئی نہیں آئے گا

اب عیادت کو مری کوئی نہیں آئے گا پھر ہوں بیمار کسی کو نہ یقیں آئے گا غم مسلسل ہو تو احباب بچھڑ جاتے ہیں اب نہ کوئی دل تنہا کے قریں آئے گا اپنے خوابوں کے دریچوں میں جلا لو شمعیں اور یہ سوچ لو اک ماہ جبیں آئے گا پھر نگار چمن وادئ فردائے بہار گل بدست مہ و انجم بہ جبیں آئے گا ذہن تازہ کے لیے ساز حقیقت چھیڑو چین اسے صرف تخیل سے کہیں آئے گا صرف اپنے ہی عزائم پہ بھروسہ کر لے کام کوئی بھی نہ اے قلب حزیں آئے گا روز پوجا کے لئے پھول سجاتا ہے سلامؔ جانے کب اس کا خدا سوئے زمیں آئے گا
سلام مچھلی شہری

سلام مچھلی شہری

View profile

سلام مچھلی شہری بیسویں صدی عیسوی میں اردو کے ایک معروف نظم اور غزل گو شاعر تھے۔سلام مچھلی شہری کی ولادت 1 جولائی 1921ء کو صوبہ اترپردیش کے ضلع جونپور کے ایک شہر مچھلی شہر میں ہوئی۔ انہیں اردو، انگریزی اور فارسی زبانوں میں مہارت حاصل تھی۔ انہوں نے آل انڈیا ریڈیو کے شعبہ اردو میں گرانقدر خدمات انجام دیں۔ 19 نومبر 1972ء کو ان کی وفات ہوئی۔سلام مچھلی شہری کی بہت ساری غزلوں کو موسیقی کا جامہ پہنایا گیا۔ جگجیت سنگھ جیسے مشہور غزل گائیکوں نے ان کی غزلوں کو اپنی آواز دی۔ انہوں نے اردو میں سانیٹ بھی لکھے ہیں۔ وہ ترقی پسند تحریک کے بہت متحرک کارکن تھے۔ ایک مراٹھی مضمون "گیت یاترے" میں مادھو موہولکر نے لکھا کہ فیض احمد فیض، اسرار الحق مجاز، جذبی، سلام مچھلی شہری، ساحر لدھیانوی اور دیگر شعرا نے اردو ادب میں ترقی پسند شاعری کے ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے۔ سلام مچھلی شہری اور جانشین داغ عبد المتین مچھلی شہری مچھلی شہر کے دو سب سے مشہور شعرا ہیں جنھوں نے معاصر اردو شاعری میں ناقابل فراموش اثرات چھوڑے۔ سلام مچھلی شہر ی پدم شری سے بھی نوازے گئے تھے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR