Skip to content
سلام مچھلی شہری سلام مچھلی شہری

پھولوں کے دیس چاند ستاروں کے شہر میں

پھولوں کے دیس چاند ستاروں کے شہر میں برباد ہو رہا ہوں نگاروں کے شہر میں موج سمن میں زہر ہے باد صبا میں آگ دم گھٹ رہا ہے یاسمیں زاروں کے شہر میں آنسو ہوں ہنس رہا ہوں شگوفوں کے درمیاں شبنم ہوں جل رہا ہوں شراروں کے شہر میں وہ میں ہوں جس نے شعلۂ ساغر اچھال کر کی ہے خزاں کی بات بہاروں کے شہر میں یہ قلعہ اور یہ مسجد شاہ جہاں کا اوج کس درجہ سرنگوں ہوں مناروں کے شہر میں اے میری فطرت طرب آگیں خطا معاف شرمندہ ہوں میں ظلم کے ماروں کے شہر میں بس میں بنوں گا خسرو مہتاب اے سلامؔ سوچا ہے یہ دھوئیں کے غباروں کے شہر میں
سلام مچھلی شہری

سلام مچھلی شہری

View profile

سلام مچھلی شہری بیسویں صدی عیسوی میں اردو کے ایک معروف نظم اور غزل گو شاعر تھے۔سلام مچھلی شہری کی ولادت 1 جولائی 1921ء کو صوبہ اترپردیش کے ضلع جونپور کے ایک شہر مچھلی شہر میں ہوئی۔ انہیں اردو، انگریزی اور فارسی زبانوں میں مہارت حاصل تھی۔ انہوں نے آل انڈیا ریڈیو کے شعبہ اردو میں گرانقدر خدمات انجام دیں۔ 19 نومبر 1972ء کو ان کی وفات ہوئی۔سلام مچھلی شہری کی بہت ساری غزلوں کو موسیقی کا جامہ پہنایا گیا۔ جگجیت سنگھ جیسے مشہور غزل گائیکوں نے ان کی غزلوں کو اپنی آواز دی۔ انہوں نے اردو میں سانیٹ بھی لکھے ہیں۔ وہ ترقی پسند تحریک کے بہت متحرک کارکن تھے۔ ایک مراٹھی مضمون "گیت یاترے" میں مادھو موہولکر نے لکھا کہ فیض احمد فیض، اسرار الحق مجاز، جذبی، سلام مچھلی شہری، ساحر لدھیانوی اور دیگر شعرا نے اردو ادب میں ترقی پسند شاعری کے ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے۔ سلام مچھلی شہری اور جانشین داغ عبد المتین مچھلی شہری مچھلی شہر کے دو سب سے مشہور شعرا ہیں جنھوں نے معاصر اردو شاعری میں ناقابل فراموش اثرات چھوڑے۔ سلام مچھلی شہر ی پدم شری سے بھی نوازے گئے تھے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR