Skip to content
سلام مچھلی شہری سلام مچھلی شہری

میں تو کہتا ہوں تمہی درد کے درماں ہو ضرور

میں تو کہتا ہوں تمہی درد کے درماں ہو ضرور اور وہ کہتے ہیں کہ تم آج پریشاں ہو ضرور چمن شہر تو ویراں تھا مگر اس گھر میں اتنی نکہت ہے کہ تم ایک گلستاں ہو ضرور مجھ کو دکھلاؤ نہ اپنی یہ ادائے جلوہ چلو تسلیم کہ تم مجھ میں بھی پنہاں ہو ضرور میں کہ آوارہ طرب کوش شرابی لیکن تم کہ مخلص ہو مری ذات پہ نازاں ہو ضرور نظم و افسانہ لکھوں چپ رہوں یا بات کروں تم بہ ہر رنگ مگر مجھ میں نمایاں ہو ضرور ورنہ کیوں آنکھ میں آنسو ہوں بوقت دشنام دشمنو تم بھی مری زیست کے خواہاں ہو ضرور دوستوں میں تو کوئی تم کو نہ پوچھے گا سلامؔ عظمت روشنیٔ بزم حریفاں ہو ضرور
سلام مچھلی شہری

سلام مچھلی شہری

View profile

سلام مچھلی شہری بیسویں صدی عیسوی میں اردو کے ایک معروف نظم اور غزل گو شاعر تھے۔سلام مچھلی شہری کی ولادت 1 جولائی 1921ء کو صوبہ اترپردیش کے ضلع جونپور کے ایک شہر مچھلی شہر میں ہوئی۔ انہیں اردو، انگریزی اور فارسی زبانوں میں مہارت حاصل تھی۔ انہوں نے آل انڈیا ریڈیو کے شعبہ اردو میں گرانقدر خدمات انجام دیں۔ 19 نومبر 1972ء کو ان کی وفات ہوئی۔سلام مچھلی شہری کی بہت ساری غزلوں کو موسیقی کا جامہ پہنایا گیا۔ جگجیت سنگھ جیسے مشہور غزل گائیکوں نے ان کی غزلوں کو اپنی آواز دی۔ انہوں نے اردو میں سانیٹ بھی لکھے ہیں۔ وہ ترقی پسند تحریک کے بہت متحرک کارکن تھے۔ ایک مراٹھی مضمون "گیت یاترے" میں مادھو موہولکر نے لکھا کہ فیض احمد فیض، اسرار الحق مجاز، جذبی، سلام مچھلی شہری، ساحر لدھیانوی اور دیگر شعرا نے اردو ادب میں ترقی پسند شاعری کے ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے۔ سلام مچھلی شہری اور جانشین داغ عبد المتین مچھلی شہری مچھلی شہر کے دو سب سے مشہور شعرا ہیں جنھوں نے معاصر اردو شاعری میں ناقابل فراموش اثرات چھوڑے۔ سلام مچھلی شہر ی پدم شری سے بھی نوازے گئے تھے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR