Skip to content
وہ اک مزدور لڑکی ہے بہت آسان ہے میرے لیے اس کو منا لینا ذرا آراستہ ہو لوں مرا آئینہ کہتا ہے کسی سب سے بڑے بت ساز کا شہکار ہوں گویا میں شہروں کے تبسم پاش نظاروں کا پالا ہوں میں پروردہ ہوں باروں قہوہ خانوں کی فضاؤں کا میں جب شہروں کی رنگیں تتلیوں کو چھیڑ لیتا ہوں میں جب آراستہ خلوت کدوں کی میز پر جا کر شرابوں سے بھی خوش رنگ پھولوں کو اپنا ہی لیتا ہوں تو پھر اک گاؤں کی پالی ہوئی معصوم سی لڑکی مرے بس میں نہ آئے گی بھلا یہ کیسے ممکن ہے؟ اور پھر ایسے میں جب میں چاہتا ہوں پیار کرتا ہوں ذرا بیٹھو میں دریا کے کنارے دھان کے کھیتوں میں ہو آؤں یہی موسم ہے جب دھرتی سے ہم روٹی اگاتے ہیں تمہیں تکلیف تو ہوگی ہمارے جھونپڑوں میں چارپائی بھی نہیں ہوتی نہیں میں رک گئی تو دھان تک پانی نہ آئے گا ہمارے گاؤں میں برسات ہی تو ایک موسم ہے کہ جب ہم سال بھر کے واسطے کچھ کام کرتے ہیں ادھر بیٹھو پرائی لڑکیوں کو اس طرح دیکھا نہیں کرتے یہ لپ اسٹک یہ پوڈر اور یہ اسکارف کیا ہوگا مجھے کھیتوں میں مزدوری سے فرصت ہی نہیں ملتی مرے ہونٹوں پہ گھنٹوں بوند پانی کی نہیں پڑتی مرے چہرے مرے بازو پہ لو اور دھوپ رہتی ہے گلے میں صرف پیتل کا یہ چندن ہار کافی ہے ہوا میں دل کشی ہے اور فضا سونا لٹاتی ہے مجھے ان سے عقیدت ہے یہی میری متاع میری نعمت ہے بہت ممنون ہوں لیکن حضور آپ اپنے تحفے شہر کی پریوں میں لے جائیں
سلام مچھلی شہری

سلام مچھلی شہری

View profile

سلام مچھلی شہری بیسویں صدی عیسوی میں اردو کے ایک معروف نظم اور غزل گو شاعر تھے۔سلام مچھلی شہری کی ولادت 1 جولائی 1921ء کو صوبہ اترپردیش کے ضلع جونپور کے ایک شہر مچھلی شہر میں ہوئی۔ انہیں اردو، انگریزی اور فارسی زبانوں میں مہارت حاصل تھی۔ انہوں نے آل انڈیا ریڈیو کے شعبہ اردو میں گرانقدر خدمات انجام دیں۔ 19 نومبر 1972ء کو ان کی وفات ہوئی۔سلام مچھلی شہری کی بہت ساری غزلوں کو موسیقی کا جامہ پہنایا گیا۔ جگجیت سنگھ جیسے مشہور غزل گائیکوں نے ان کی غزلوں کو اپنی آواز دی۔ انہوں نے اردو میں سانیٹ بھی لکھے ہیں۔ وہ ترقی پسند تحریک کے بہت متحرک کارکن تھے۔ ایک مراٹھی مضمون "گیت یاترے" میں مادھو موہولکر نے لکھا کہ فیض احمد فیض، اسرار الحق مجاز، جذبی، سلام مچھلی شہری، ساحر لدھیانوی اور دیگر شعرا نے اردو ادب میں ترقی پسند شاعری کے ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے۔ سلام مچھلی شہری اور جانشین داغ عبد المتین مچھلی شہری مچھلی شہر کے دو سب سے مشہور شعرا ہیں جنھوں نے معاصر اردو شاعری میں ناقابل فراموش اثرات چھوڑے۔ سلام مچھلی شہر ی پدم شری سے بھی نوازے گئے تھے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR