Skip to content
سلام مچھلی شہری سلام مچھلی شہری

کاش میں ایک بانسری ہوتا

کاش میں ایک بانسری ہوتا اپنے ہونٹوں پہ لے کے کوئی مجھے میرے دل کی چھپی ہوئی آواز ساری دنیا میں منتشر کرتا اور پھر گیت میں بدل جاتے میری معصوم زندگی کے خواب کاش ہوتا میں عرش کا مہتاب اپنی ہی روشنی کے زینے سے ہولے ہولے زمیں پہ آ جاتا پھر زمیں کی بہار میں کھو کر کسی بچے کے ساتھ مل جاتا اور وہ بچہ گلے لگا کے مجھے مسکرا کر خوشی سے یہ کہتا ارے تم تو مرے ہی بھائی ہو کس طرف کھو گئے تھے بتلاؤ کاش ہوتا میں اک شگفتہ گلاب اور شاخوں سے اڑ کے تھوڑی دیر کسی مفلس اداس ماں کے قریب اس کے آنگن میں جا کے یہ کہتا ماں بڑی دیر سے اداس ہو کیوں میں تمہارے ہی دل کا ٹکڑا ہوں مجھ کو اپنے گلے لگا لو ذرا اور مری بات پر وہ مفلس ماں غم اولاد بھول کر مجھ کو چوم لیتی گلے لگا لیتی
سلام مچھلی شہری

سلام مچھلی شہری

View profile

سلام مچھلی شہری بیسویں صدی عیسوی میں اردو کے ایک معروف نظم اور غزل گو شاعر تھے۔سلام مچھلی شہری کی ولادت 1 جولائی 1921ء کو صوبہ اترپردیش کے ضلع جونپور کے ایک شہر مچھلی شہر میں ہوئی۔ انہیں اردو، انگریزی اور فارسی زبانوں میں مہارت حاصل تھی۔ انہوں نے آل انڈیا ریڈیو کے شعبہ اردو میں گرانقدر خدمات انجام دیں۔ 19 نومبر 1972ء کو ان کی وفات ہوئی۔سلام مچھلی شہری کی بہت ساری غزلوں کو موسیقی کا جامہ پہنایا گیا۔ جگجیت سنگھ جیسے مشہور غزل گائیکوں نے ان کی غزلوں کو اپنی آواز دی۔ انہوں نے اردو میں سانیٹ بھی لکھے ہیں۔ وہ ترقی پسند تحریک کے بہت متحرک کارکن تھے۔ ایک مراٹھی مضمون "گیت یاترے" میں مادھو موہولکر نے لکھا کہ فیض احمد فیض، اسرار الحق مجاز، جذبی، سلام مچھلی شہری، ساحر لدھیانوی اور دیگر شعرا نے اردو ادب میں ترقی پسند شاعری کے ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے۔ سلام مچھلی شہری اور جانشین داغ عبد المتین مچھلی شہری مچھلی شہر کے دو سب سے مشہور شعرا ہیں جنھوں نے معاصر اردو شاعری میں ناقابل فراموش اثرات چھوڑے۔ سلام مچھلی شہر ی پدم شری سے بھی نوازے گئے تھے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR