Skip to content
سلام مچھلی شہری سلام مچھلی شہری

آج پھر یہ کہہ رہا ہوں

آج پھر یہ کہہ رہا ہوں یا مجھے اپناؤ یا میری کلا میں ڈوب جاؤ یا تو اک پتھر بنو یا پھول بن کر مسکراؤ میں تمہاری خواہشوں کے ساتھ سب کچھ سہہ رہا ہوں آج پھر یہ کہہ رہا ہوں زندگی اک فن ہے، فن مایا ہے، مایا ایک جال میرا فن بخشے گا تم کو ظاہری حسن و جمال جو بھی چاہو گی، ملے گا، پھول جیون کا کھلے گا تاج چاہو تاج دے دوں یا اجنتا مانگ دیکھو جس طرح بھی دل کہے، میری کلا کا سوانگ دیکھو جو بھی میرے فن سے مانگو گی، تمہیں مل جائے گا وہ رنگ جو بھی دھیان میں لاؤ گی تم، مسکائے گا وہ ہاں، مگر پھر کہہ رہا ہوں جب یہ سب کچھ پا چکو گی، ایک دولت کھو بھی دو گی مجھ سے نفرت ہے مگر یہ حسن نفرت کھو بھی دو گی سب رہے گا میں نہ ہوں گا اور تم میری کلا کے مکر سے گھبرا اٹھو گی، بیچ ساگر رو پڑو گی خود بخود چلا اٹھو گی ایک ساگر کی طرف اب میں بھی شاید بہہ رہا ہوں آج پھر یہ کہہ رہا ہوں.....
سلام مچھلی شہری

سلام مچھلی شہری

View profile

سلام مچھلی شہری بیسویں صدی عیسوی میں اردو کے ایک معروف نظم اور غزل گو شاعر تھے۔سلام مچھلی شہری کی ولادت 1 جولائی 1921ء کو صوبہ اترپردیش کے ضلع جونپور کے ایک شہر مچھلی شہر میں ہوئی۔ انہیں اردو، انگریزی اور فارسی زبانوں میں مہارت حاصل تھی۔ انہوں نے آل انڈیا ریڈیو کے شعبہ اردو میں گرانقدر خدمات انجام دیں۔ 19 نومبر 1972ء کو ان کی وفات ہوئی۔سلام مچھلی شہری کی بہت ساری غزلوں کو موسیقی کا جامہ پہنایا گیا۔ جگجیت سنگھ جیسے مشہور غزل گائیکوں نے ان کی غزلوں کو اپنی آواز دی۔ انہوں نے اردو میں سانیٹ بھی لکھے ہیں۔ وہ ترقی پسند تحریک کے بہت متحرک کارکن تھے۔ ایک مراٹھی مضمون "گیت یاترے" میں مادھو موہولکر نے لکھا کہ فیض احمد فیض، اسرار الحق مجاز، جذبی، سلام مچھلی شہری، ساحر لدھیانوی اور دیگر شعرا نے اردو ادب میں ترقی پسند شاعری کے ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے۔ سلام مچھلی شہری اور جانشین داغ عبد المتین مچھلی شہری مچھلی شہر کے دو سب سے مشہور شعرا ہیں جنھوں نے معاصر اردو شاعری میں ناقابل فراموش اثرات چھوڑے۔ سلام مچھلی شہر ی پدم شری سے بھی نوازے گئے تھے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR