Skip to content
گلابی دور میں وہ اپنے فن کا شاہزادہ تھا فضائے عارض و چشم و لب و گیسو کا شیدائی وہ عریاں نیم عریاں جسم کی قوس قزح ان کا تأثر ان کی بجلی اپنی تصویروں میں بھرتا تھا حسینوں کے دلوں میں وہ تھا خود بھی ان پہ مرتا تھا اسے اس دور میں عزت ملی دولت ملی لیکن دل رومان پرور میں کوئی شعلہ سا بھی محسوس کرتا تھا! 2 مصور ہی کے ناطے اس کا ''شش پہلو'' تصور ایک شعلہ تھا کہ جس نے فن کا وہ پچھلا تصور خاک کر ڈالا وہ تصویروں میں تجریدی تصور زندگانی کا بڑی خوبی سے بھرتا تھا دکھائی دینے والا اک نیا سنگیت دیتا تھا 3 وہ جانب دار تھا اور صاف کہتا تھا کہ جب انسانیت تہذیب اور عالی ترین قدریں گھری ہوں سخت خطروں میں تو اک فن کار پر بھی یہ بتانا فرض ہوتا ہے کہ وہ کس کی طرف ہے فن کا اس سے کیا تقاضا ہے 4 ''پکاسو'' مر گیا یہ سوگ ہے لیکن ''پکاسو'' اب بھی زندہ ہے وہ اپنے شاہ کاروں میں اسی انداز سے کھویا ہوا ہے اور کہتا ہے: میں زندہ ہوں دلوں کے درد کو بے چینیوں کو اضطرابوں اور آہوں کو کہیں اک ''منزل زندہ'' سے پہلے موت آتی ہے
سلام مچھلی شہری

سلام مچھلی شہری

View profile

سلام مچھلی شہری بیسویں صدی عیسوی میں اردو کے ایک معروف نظم اور غزل گو شاعر تھے۔سلام مچھلی شہری کی ولادت 1 جولائی 1921ء کو صوبہ اترپردیش کے ضلع جونپور کے ایک شہر مچھلی شہر میں ہوئی۔ انہیں اردو، انگریزی اور فارسی زبانوں میں مہارت حاصل تھی۔ انہوں نے آل انڈیا ریڈیو کے شعبہ اردو میں گرانقدر خدمات انجام دیں۔ 19 نومبر 1972ء کو ان کی وفات ہوئی۔سلام مچھلی شہری کی بہت ساری غزلوں کو موسیقی کا جامہ پہنایا گیا۔ جگجیت سنگھ جیسے مشہور غزل گائیکوں نے ان کی غزلوں کو اپنی آواز دی۔ انہوں نے اردو میں سانیٹ بھی لکھے ہیں۔ وہ ترقی پسند تحریک کے بہت متحرک کارکن تھے۔ ایک مراٹھی مضمون "گیت یاترے" میں مادھو موہولکر نے لکھا کہ فیض احمد فیض، اسرار الحق مجاز، جذبی، سلام مچھلی شہری، ساحر لدھیانوی اور دیگر شعرا نے اردو ادب میں ترقی پسند شاعری کے ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے۔ سلام مچھلی شہری اور جانشین داغ عبد المتین مچھلی شہری مچھلی شہر کے دو سب سے مشہور شعرا ہیں جنھوں نے معاصر اردو شاعری میں ناقابل فراموش اثرات چھوڑے۔ سلام مچھلی شہر ی پدم شری سے بھی نوازے گئے تھے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR