Skip to content
اور پیتل کا یہ زہریلا سانپ جس کی نازک سی زباں پر یہ خنک شمع کی لو لہر کی طرح اندھیرے میں اٹھا کرتی ہے میرے اک دوست نے تحفے میں مجھے بھیجا ہے ہیں یہ ٹیگور کے بے ربط تخیل کے نقوش اور یہ چین کے نغمات کا مجموعہ ہے میز کے گوشے پہ رکھا ہوا گوتم کا یہ بت تم کو اچھا نہ لگے گا شاید مدتیں گزریں اسی کمرے میں جس میں ہم تم گفتگو کرتے تھے اس جنگ پر اس دنیا پر اور موجودہ ادب پر یہ خیالات کی رو آرٹ اور جنگ جنوری کی یہ حسیں رات اور اس پر اے دوست یہ مسہری جو پڑی ہے میری جس کے بازو پہ یہ پیتل کے حسیں سانپ کا عکس آج کی رات بھی لہراتا ہے تم کوئی پریوں کا قصہ تو نہ سمجھو گے اسے میں اگر تم سے کہوں یہ کہ پیتل کے اسی سانپ نے کاٹا ہے اسے ایک معصوم سی دوشیزہ کو جنوری کی یہ حسیں رات اور اس پر اے دست میرے آراستہ کمرے کا نکھار ایک پکار سرد اور موت کی مانند اندھیری اک رات بوندیں جاڑے کی غریبی کے مسلسل آنسو ایک عورت کی جبیں پر تارے سرد تاریک ستارے یعنی ایک دوشیزہ کے رخسار پہ بوسوں کے نشاں نقرئی بوسے طلائی بوسے اب بھی ہر رات اسی کمرے میں اسی شیشے کی مسہری پہ کتابیں لے کر ''چین کی نظموں کا مجموعہ نقوش ٹیگور اور کبھی سادے سے کاغذ پہ خود اپنے ہی خیالوں کے لیے ایک سکوں ایک گناہوں کے لیے ایک قرار'' کچھ اسی قسم کے افکار میں بس ڈوبا ہوا سو ہی جاتا ہوں بہرحال اے دوست میز پر رکھے ہوئے بت کے حسیں سائے میں اور پیتل کا یہ زہریلا سانپ شمع کو ڈس کے سویرے ہی سے چلا جاتا ہے ''جنگ موت اور گناہ!!''
سلام مچھلی شہری

سلام مچھلی شہری

View profile

سلام مچھلی شہری بیسویں صدی عیسوی میں اردو کے ایک معروف نظم اور غزل گو شاعر تھے۔سلام مچھلی شہری کی ولادت 1 جولائی 1921ء کو صوبہ اترپردیش کے ضلع جونپور کے ایک شہر مچھلی شہر میں ہوئی۔ انہیں اردو، انگریزی اور فارسی زبانوں میں مہارت حاصل تھی۔ انہوں نے آل انڈیا ریڈیو کے شعبہ اردو میں گرانقدر خدمات انجام دیں۔ 19 نومبر 1972ء کو ان کی وفات ہوئی۔سلام مچھلی شہری کی بہت ساری غزلوں کو موسیقی کا جامہ پہنایا گیا۔ جگجیت سنگھ جیسے مشہور غزل گائیکوں نے ان کی غزلوں کو اپنی آواز دی۔ انہوں نے اردو میں سانیٹ بھی لکھے ہیں۔ وہ ترقی پسند تحریک کے بہت متحرک کارکن تھے۔ ایک مراٹھی مضمون "گیت یاترے" میں مادھو موہولکر نے لکھا کہ فیض احمد فیض، اسرار الحق مجاز، جذبی، سلام مچھلی شہری، ساحر لدھیانوی اور دیگر شعرا نے اردو ادب میں ترقی پسند شاعری کے ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے۔ سلام مچھلی شہری اور جانشین داغ عبد المتین مچھلی شہری مچھلی شہر کے دو سب سے مشہور شعرا ہیں جنھوں نے معاصر اردو شاعری میں ناقابل فراموش اثرات چھوڑے۔ سلام مچھلی شہر ی پدم شری سے بھی نوازے گئے تھے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR