Skip to content
آؤ چلیں ماں ٹھنڈی فضاؤں میں شہروں سے دور کہیں چھوٹے سے گاؤں میں مانا یہ چاندی کی دنیا حسین ہے دھرتی کی حوروں کا جلوہ حسین ہے اونچے اونچے محلوں کا نغمہ حسین ہے کیسے یہاں گھوموں کہ زور نہیں پاؤں میں آؤ چلیں ماں ٹھنڈی فضاؤں میں شہروں سے دور کہیں چھوٹے سے گاؤں میں چار طرف اپنی ترقی کا زور ہے ناچ رہا جیسے کہ جنگل میں مور ہے بڑی بڑی زندہ مشینوں کا شور ہے سانس گھٹی جائے یہاں کی ہواؤں میں آؤ چلیں ماں ٹھنڈی فضاؤں میں شہروں سے دور کہیں چھوٹے سے گاؤں میں سڑکوں پہ گلیوں میں فلمی ترانہ یاد نہیں لیکن خوشی کا فسانہ ان کو مبارک مہذب زمانہ کون رہے سندر منوہر بلاؤں میں آؤ چلیں ماں ٹھنڈی فضاؤں میں شہروں سے دور کہیں چھوٹے سے گاؤں میں انسان جیسے ہوں باسی مزار کے پھر بھی ہنسیں ہم کو دیہاتی پکار کے ٹوٹ گئے تار یہاں من کے ستار کے جنت ہماری وہیں پیپل کی چھاؤں میں آؤ چلیں ماں ٹھنڈی فضاؤں میں شہروں سے دور کہیں چھوٹے سے گاؤں میں ابا جی آئے ہیں روٹی کمانے بیت رہی کیا ان پہ اللہ جانے اپنے ملیں اس طرح جیسے بیگانے جان نہیں کوئی بھی نقلی اداؤں میں آؤ چلیں ماں ٹھنڈی فضاؤں میں شہروں سے دور کہیں چھوٹے سے گاؤں میں
سلام مچھلی شہری

سلام مچھلی شہری

View profile

سلام مچھلی شہری بیسویں صدی عیسوی میں اردو کے ایک معروف نظم اور غزل گو شاعر تھے۔سلام مچھلی شہری کی ولادت 1 جولائی 1921ء کو صوبہ اترپردیش کے ضلع جونپور کے ایک شہر مچھلی شہر میں ہوئی۔ انہیں اردو، انگریزی اور فارسی زبانوں میں مہارت حاصل تھی۔ انہوں نے آل انڈیا ریڈیو کے شعبہ اردو میں گرانقدر خدمات انجام دیں۔ 19 نومبر 1972ء کو ان کی وفات ہوئی۔سلام مچھلی شہری کی بہت ساری غزلوں کو موسیقی کا جامہ پہنایا گیا۔ جگجیت سنگھ جیسے مشہور غزل گائیکوں نے ان کی غزلوں کو اپنی آواز دی۔ انہوں نے اردو میں سانیٹ بھی لکھے ہیں۔ وہ ترقی پسند تحریک کے بہت متحرک کارکن تھے۔ ایک مراٹھی مضمون "گیت یاترے" میں مادھو موہولکر نے لکھا کہ فیض احمد فیض، اسرار الحق مجاز، جذبی، سلام مچھلی شہری، ساحر لدھیانوی اور دیگر شعرا نے اردو ادب میں ترقی پسند شاعری کے ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے۔ سلام مچھلی شہری اور جانشین داغ عبد المتین مچھلی شہری مچھلی شہر کے دو سب سے مشہور شعرا ہیں جنھوں نے معاصر اردو شاعری میں ناقابل فراموش اثرات چھوڑے۔ سلام مچھلی شہر ی پدم شری سے بھی نوازے گئے تھے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR