Skip to content
امید فاضلی امید فاضلی

حجاب اٹھے ہیں لیکن وہ رو بہ رو تو نہیں

حجاب اٹھے ہیں لیکن وہ رو بہ رو تو نہیں شریک عشق کہیں کوئی آرزو تو نہیں یہ خود فریبئ احساس آرزو تو نہیں تری تلاش کہیں اپنی جستجو تو نہیں سکوت وہ بھی مسلسل سکوت کیا معنی کہیں یہی ترا انداز گفتگو تو نہیں انہیں بھی کر دیا بیتاب آرزو کس نے مری نگاہ محبت کہیں یہ تو تو نہیں کہاں یہ عشق کا عالم کہاں وہ حسن تمام یہ سوچتا ہوں کہ میں اپنے رو بہ رو تو نہیں نگاہ شوق سے غافل سمجھ نہ جلووں کو شراب کچھ بھی ہو بیگانۂ سبو تو نہیں خوشی سے ترک محبت کا عہد لے اے دوست مگر یہ دیکھ ترا دل لہو لہو تو نہیں نہ گرد راہ ہے رخ پر نہ آنکھ میں آنسو یہ جستجو بھی سہی اس کی جستجو تو نہیں چمن میں رکھتے ہیں کانٹے بھی اک مقام اے دوست فقط گلوں سے ہی گلشن کی آبرو تو نہیں
امید فاضلی

امید فاضلی

View profile

امید فاضلی ( 17 نومبر 1923ء۔ 29 ستمبر 2006ء ) کا شمار پاکستان کے نامور شاعروں اور مرثیہ نگاروں میں ہوتا ہے۔ارشاد احمد فاضلی المعروف امید فاضلی 17 نومبر 1923 کو ڈبائی، بلندشہر ضلع، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔والد کا نام سید محمد فاروق حسن فاضلی تھا۔ڈبائی سے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد میرٹھ گئے جہاں سے میٹرک کیا ازاں بعد علی گڑھ محمڈن کالج اور یونیورسٹی سے گریجویشن کیا اور پھر 1940 میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے گریجویشن کیا۔1944 ء میں وہ کنٹرولر آف ملٹری اکاونٹس کے محکمے سے وابستہ ہوئے۔ 1952ء میں پاکستان آ گئے اور کراچی میں مستقل قیام کیا۔ ملٹری اکاؤنٹس کے ادارے میں ہی خدمات انجام دینے کے بعد ریٹائرڈ ہوئے۔ اس وقت کراچی کے ایک مجلہ سیپ کے مدیر نسیم درانی صاحب نے جب الفاظ کا اجرا کیا تو ریٹائرڈ شاعر و ادیب امید فاضلی کو اس کی ادارت سونپ دی۔مید فاضلی نے شاعری کی ابتدا 15 برس کی عمر میں کی، پہلے شکیل بدایونی اور پھر نوح ناروی سے شرف تلمذ حاصل رہا۔ ابتدا میں وہ امید ڈبائیوی کے نام سے شاعری کرتے تھے بعد ازاں انہوں نے امید فاضلی کا قلمی نام اختیار کیا۔ امید فاضلی کی ابتدائی شہرت غزل سے ہوئی۔ تاہم بچپن سے مرثیہ خوانی کرنے کے باعث انہوں نے 1949ء سے مرثیہ گوئی کے میدان میں اپنا قلم رواں کیا اور ملک گیر شہرت پائی۔ امید فاضلی نے فنِ شاعری میں ہر صنفِ سخن میں طبع آزمائی کی۔ غزل، نظم، سلام، نوحہ، حتی کہ گیت بھی لکھے۔ ان کے کئی اشعار ضرب المثل کا درجہ رکھتے ہیں۔28 اور29 ستمبر 2005ء کی درمیانی شب اردو کے ممتاز شاعر امید فاضلی کراچی میں وفات پاگئے۔ کراچی میں سخی حسن کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR