Skip to content
ناصر کاظمی ناصر کاظمی

مجھ کو اور کہیں جانا تھا

مجھ کو اور کہیں جانا تھا بس یوں ہی رستا بھول گیا تھا دیکھ کے تیرے دیس کی رچنا میں نے سفر موقوف کیا تھا کیسی اندھیری شام تھی اس دن بادل بھی گھر کر چھایا تھا رات کی طوفانی بارش میں تو مجھ سے ملنے آیا تھا ماتھے پر بوندوں کے موتی آنکھوں میں کاجل ہنستا تھا چاندی کا اک پھول گلے میں ہاتھ میں بادل کا ٹکڑا تھا بھیگے کپڑے کی لہروں میں کندن سونا دمک رہا تھا سبز پہاڑی کے دامن میں اس دن کتنا ہنگامہ تھا بارش کی ترچھی گلیوں میں کوئی چراغ لیے پھرتا تھا بھیگی بھیگی خاموشی میں میں ترے گھر تک ساتھ گیا تھا ایک طویل سفر کا جھونکا مجھ کو دور لیے جاتا تھا
ناصر کاظمی

ناصر کاظمی

View profile

ناصر کاظمی 8 دسمبر 1925 کو انبالہ میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام سیّد ناصر رضا کاظمی تھا۔ ان کے والد سیّد محمد سلطان کاظمی فوج میں صوبیدار میجر تھے اور والدہ اک پڑھی لکھی خاتون انبالہ کے مشن گرلز اسکول میں ٹیچر تھیں۔ ناصر نے پانچویں جماعت تک اسی اسکول میں تعلیم حاصل کی۔ بعد میں ماں کی نگرانی میں گلستاں، بوستاں، شاہنامۂ فردوسی، قصہ چہار درویش، فسانۂ آزاد، الف لیلٰیٰ، صرف و نحو اور اردو شاعری کی کتابیں پڑھیں۔ بچپن میں پڑھے گئے داستانوی ادب کا اثر ان کی شاعری میں بھی ملتا ہے۔ ناصر نے چھٹی جماعت نیشنل اسکول پشاور سے، اور دسویں کا امتحان مسلم ہائی اسکول انبالہ سے پاس کیا۔ انھوں نے بی اے کے لئے لاہور گورنمنٹ کالج میں داخلہ لیا تھا، لیکن تقسیم کے ہنگاموں میں ان کو تعلیم چھوڑنی پڑی۔ وہ نہایت کسمپرسی کی حالت میں پاکستان پہنچے تھے۔ ناصر نے کم عمری میں ہی شاعری شروع کر دی تھی۔ ان کا ترنم بہت اچھا تھا۔’’غزل کا احوال دلّی کا سا ہے۔ یہ بار بار اجڑی ہے اور بار بار بسی ہے کئی بار غزل اجڑی لیکن کئی بار زندہ ہوئی اور اس کا امتیاز بھی یہی ہے کہ اس میں اچھی شاعری ہوئی ہے۔‘‘ (ناصر کاظمی)2 مارچ، 1972ءکو ناصر کاظمی خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR