Skip to content
ناصر کاظمی ناصر کاظمی

پردے میں ہر آواز کے شامل تو وہی ہے

پردے میں ہر آواز کے شامل تو وہی ہے ہم لاکھ بدل جائیں مگر دل تو وہی ہے موضوع سخن ہے وہی افسانۂ شیریں محفل ہو کوئی رونق محفل تو وہی ہے محسوس جو ہوتا ہے دکھائی نہیں دیتا دل اور نظر میں حد فاضل تو وہی ہے ہر چند ترے لطف سے محروم نہیں ہم لیکن دل بیتاب کی مشکل تو وہی ہے گرداب سے نکلے بھی تو جائیں گے کہاں ہم ڈوبی تھی جہاں ناؤ یہ ساحل تو وہی ہے لٹ جاتے ہیں دن کو بھی جہاں قافلے والے ہشیار مسافر کہ یہ منزل تو وہی ہے وہ رنگ وہ آواز وہ سج اور وہ صورت سچ کہتے ہو تم پیار کے قابل تو وہی ہے صد شکر کہ اس حال میں جیتے تو ہیں ناصرؔ حاصل نہ سہی کاوش حاصل تو وہی ہے
ناصر کاظمی

ناصر کاظمی

View profile

ناصر کاظمی 8 دسمبر 1925 کو انبالہ میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام سیّد ناصر رضا کاظمی تھا۔ ان کے والد سیّد محمد سلطان کاظمی فوج میں صوبیدار میجر تھے اور والدہ اک پڑھی لکھی خاتون انبالہ کے مشن گرلز اسکول میں ٹیچر تھیں۔ ناصر نے پانچویں جماعت تک اسی اسکول میں تعلیم حاصل کی۔ بعد میں ماں کی نگرانی میں گلستاں، بوستاں، شاہنامۂ فردوسی، قصہ چہار درویش، فسانۂ آزاد، الف لیلٰیٰ، صرف و نحو اور اردو شاعری کی کتابیں پڑھیں۔ بچپن میں پڑھے گئے داستانوی ادب کا اثر ان کی شاعری میں بھی ملتا ہے۔ ناصر نے چھٹی جماعت نیشنل اسکول پشاور سے، اور دسویں کا امتحان مسلم ہائی اسکول انبالہ سے پاس کیا۔ انھوں نے بی اے کے لئے لاہور گورنمنٹ کالج میں داخلہ لیا تھا، لیکن تقسیم کے ہنگاموں میں ان کو تعلیم چھوڑنی پڑی۔ وہ نہایت کسمپرسی کی حالت میں پاکستان پہنچے تھے۔ ناصر نے کم عمری میں ہی شاعری شروع کر دی تھی۔ ان کا ترنم بہت اچھا تھا۔’’غزل کا احوال دلّی کا سا ہے۔ یہ بار بار اجڑی ہے اور بار بار بسی ہے کئی بار غزل اجڑی لیکن کئی بار زندہ ہوئی اور اس کا امتیاز بھی یہی ہے کہ اس میں اچھی شاعری ہوئی ہے۔‘‘ (ناصر کاظمی)2 مارچ، 1972ءکو ناصر کاظمی خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR