Skip to content
ناصر کاظمی ناصر کاظمی

دھوپ نکلی دن سہانے ہو گئے

دھوپ نکلی دن سہانے ہو گئے چاند کے سب رنگ پھیکے ہو گئے کیا تماشا ہے کہ بے ایام گل ٹہنیوں کے ہاتھ پیلے ہو گئے اس قدر رویا ہوں تیری یاد میں آئنے آنکھوں کے دھندلے ہو گئے ہم بھلا چپ رہنے والے تھے کہیں ہاں مگر حالات ایسے ہو گئے اب تو خوش ہو جائیں ارباب ہوس جیسے وہ تھے ہم بھی ویسے ہو گئے حسن اب ہنگامہ آرا ہو تو ہو عشق کے دعوے تو جھوٹے ہو گئے اے سکوت شام غم یہ کیا ہوا کیا وہ سب بیمار اچھے ہو گئے دل کو تیرے غم نے پھر آواز دی کب کے بچھڑے پھر اکٹھے ہو گئے آؤ ناصرؔ ہم بھی اپنے گھر چلیں بند اس گھر کے دریچے ہو گئے
ناصر کاظمی

ناصر کاظمی

View profile

ناصر کاظمی 8 دسمبر 1925 کو انبالہ میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام سیّد ناصر رضا کاظمی تھا۔ ان کے والد سیّد محمد سلطان کاظمی فوج میں صوبیدار میجر تھے اور والدہ اک پڑھی لکھی خاتون انبالہ کے مشن گرلز اسکول میں ٹیچر تھیں۔ ناصر نے پانچویں جماعت تک اسی اسکول میں تعلیم حاصل کی۔ بعد میں ماں کی نگرانی میں گلستاں، بوستاں، شاہنامۂ فردوسی، قصہ چہار درویش، فسانۂ آزاد، الف لیلٰیٰ، صرف و نحو اور اردو شاعری کی کتابیں پڑھیں۔ بچپن میں پڑھے گئے داستانوی ادب کا اثر ان کی شاعری میں بھی ملتا ہے۔ ناصر نے چھٹی جماعت نیشنل اسکول پشاور سے، اور دسویں کا امتحان مسلم ہائی اسکول انبالہ سے پاس کیا۔ انھوں نے بی اے کے لئے لاہور گورنمنٹ کالج میں داخلہ لیا تھا، لیکن تقسیم کے ہنگاموں میں ان کو تعلیم چھوڑنی پڑی۔ وہ نہایت کسمپرسی کی حالت میں پاکستان پہنچے تھے۔ ناصر نے کم عمری میں ہی شاعری شروع کر دی تھی۔ ان کا ترنم بہت اچھا تھا۔’’غزل کا احوال دلّی کا سا ہے۔ یہ بار بار اجڑی ہے اور بار بار بسی ہے کئی بار غزل اجڑی لیکن کئی بار زندہ ہوئی اور اس کا امتیاز بھی یہی ہے کہ اس میں اچھی شاعری ہوئی ہے۔‘‘ (ناصر کاظمی)2 مارچ، 1972ءکو ناصر کاظمی خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR