Skip to content
دلاور فگار دلاور فگار

اونٹ کی شادی

نیا یہ آج کے پرچہ نے گل کھلایا ہے کہ سہرا باندھ کے اک اونٹ بلبلایا ہے شتر کے گھر میں پیامِ بہار ہے سہرا کبھی کبھی تو بڑا بے مہار ہے سرا مرے بنے کو مبارک یہ خوش گوار گھڑی کہ سر کا درد بڑھا ناک میں نکیل پڑی سمجھ لیا تھا جسے جانور سواری کا وہ اونٹ بوجھ اٹھائے گا ذمہ داری کا میاں شتر کو مبارک یہ رشتۂ شادی اسی کو کہتے ہیں اردو میں قیدِ آزادی میاں شتر نئی گاڑی کے سفر کو چلے مجھے خوشی ہے کہ تم آ گئے پہاڑ کے تلے مجھے بیاہ کی تصویر بھیج دیں جھٹ پٹ یہ دیکھنا ہے کہ بیٹھے ہیں آپ کس کروٹ شبِ وصال نہ کرنا شتر کوئی غمزہ کہ ناروا ہے اضافت کے بعد اک ہمزہ
دلاور فگار

دلاور فگار

View profile

دلاور فگار پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو زبان کے نامور مزاحیہ شاعر، نقاد اور ماہر تعلیم تھے۔ ان کا اصل نام دلاورحسین تھا۔دلاور فگار 8 جولائی، 1929ء کوبدایوں، میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ہندوستان کے سب سے بڑے صوبے اتر پردیش (یو پی) کے مشہور و معروف مردم خیز قصبے بدایوں کے ’حمیدی صدیقی‘ خاندان میں ماسٹر شاکر حسین کے گھر آنکھ کھولی۔ والد مقامی اسکول میں استاد تھے۔انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم بدایوں میں حاصل کی۔ اس کے بعد انہوں نے آگرہ یونیورسٹی سے ایم اے (اردو) کی ڈگری حاصل کی۔ اس کے علاوہ انھوں نے ایم اے (انگریزی) اور ایم اے (معاشیات) کی اسناد بھی حاصل کیں۔ 1968ء میں کراچی ہجرت کر کے ائے۔لاور نے شعر گوئی کا آغاز 14 برس کی عمر میں 1942ء میں کیا۔ انہیں مولوی جام نوائی بدایونی اور مولانا جامی بدایونی نامی اساتذہ کی رہنمائی ملی تھی۔21 جنوری 1998ء کو دلاور فگار کا انتقال ہو گیا۔[3] انھیں کراچی کے پاپوش نگر کے قبرستان میں آسودہء خاک کیا گیا۔حکومت پاکستان نے ان کی وفات کے بعد انہیں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR