Skip to content
مشاعرے کے لیے قید طرح کی کیا ہے یہ اک طرح کی مشقت ہے شاعری کیا ہے جو چاہتے ہیں کہ میں طرح میں غزل لکھوں انہیں خبر ہی نہیں میری پالیسی کیا ہے غزل جو طرح میں لکھی ہے کس طرح لکھی یہ پوچھنے کی کسی کو اتھارٹی کیا ہے غزل کی شکل بدل دی ہے آپریشن سے سخن وری ہے اگر یہ تو سرجری کیا ہے میں جب غزل میں گلستاں کا ذکر کرتا ہوں وہ پوچھتے ہیں گلستاں کی فارسی کیا ہے غزل کے بدلے اگر کچھ معاوضہ مل جائے میں سوچتا ہوں تو پھر شاعری بری کیا ہے مری غزل میں تخلص کسی کا فٹ کر دو تخلصوں کی بھی اس شہر میں کمی کیا ہے
دلاور فگار

دلاور فگار

View profile

دلاور فگار پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو زبان کے نامور مزاحیہ شاعر، نقاد اور ماہر تعلیم تھے۔ ان کا اصل نام دلاورحسین تھا۔دلاور فگار 8 جولائی، 1929ء کوبدایوں، میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ہندوستان کے سب سے بڑے صوبے اتر پردیش (یو پی) کے مشہور و معروف مردم خیز قصبے بدایوں کے ’حمیدی صدیقی‘ خاندان میں ماسٹر شاکر حسین کے گھر آنکھ کھولی۔ والد مقامی اسکول میں استاد تھے۔انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم بدایوں میں حاصل کی۔ اس کے بعد انہوں نے آگرہ یونیورسٹی سے ایم اے (اردو) کی ڈگری حاصل کی۔ اس کے علاوہ انھوں نے ایم اے (انگریزی) اور ایم اے (معاشیات) کی اسناد بھی حاصل کیں۔ 1968ء میں کراچی ہجرت کر کے ائے۔لاور نے شعر گوئی کا آغاز 14 برس کی عمر میں 1942ء میں کیا۔ انہیں مولوی جام نوائی بدایونی اور مولانا جامی بدایونی نامی اساتذہ کی رہنمائی ملی تھی۔21 جنوری 1998ء کو دلاور فگار کا انتقال ہو گیا۔[3] انھیں کراچی کے پاپوش نگر کے قبرستان میں آسودہء خاک کیا گیا۔حکومت پاکستان نے ان کی وفات کے بعد انہیں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR