Skip to content
دلاور فگار دلاور فگار

تماشا مرے آگے

میں شہر کراچی سے کہاں بہر سفر جاؤں جی چاہتا ہے اب میں اسی شہر میں مر جاؤں اس شہر نگاراں کو جو چھوڑوں تو کدھر جاؤں صحرا مرے پیچھے ہے تو دریا مرے آگے اس شہر میں کچھ حسن کا معیار نہیں ہے بیوٹی کی ضرورت سر بازار نہیں ہے یوسف کا یہاں کوئی خریدار نہیں ہے شو کیس میں بیٹھی ہے زلیخا مرے آگے اس باغ میں کچھ قدر نہیں نغمہ گری کی الٹی ہے یہاں چال نسیم سحری کی حد ہو گئی کج فہمی و آشفتہ سری کی بلبل کو برا کہتا ہے کوا مرے آگے رشوت بھی یہاں ایک مرض ہے متعدی اپنا تو یہی پیشہ ہے آبائی و جدی لا بیچوں گا منسوخ شدہ نوٹوں کی ردی جو میں نے کیا تھا وہی آیا مرے آگے اک چیز ہے اس شہر کراچی کا گدھا بھی ہشیار بھی احمق بھی پرانا بھی نیا بھی کم بخت کو آتی نہیں تہذیب ذرا بھی کرتا ہے سر بزم وہ غمزہ مرے آگے ہوٹل میں یہاں جاؤ تو آواز یہی آئے اس بھائی کا دو آنا ادھر ایک کڑک چائے اس سیٹھ کا اک گردہ چچا جان کے دو پائے مرغی کا جو آرڈر ہے اسے چولھے میں ڈالو اس سیٹھ کا بھیجا ذرا جلدی سے نکالو اک میٹ فرائی کرو اک انڈا ابالو یہ سیٹھ جو بیٹھا ہے اسے قیمہ بناؤ صاحب کی سری ٹھنڈی ہے کچھ آنچ دکھاؤ چائے میں شکر مارو اسے لمبا پکاؤ میرے نے جو بولا ہے وہی میرے کو لاؤ اردو میں یہ فرماتا ہے بیرا مرے آگے ہوتا ہے شب و روز تماشا مرے آگے
دلاور فگار

دلاور فگار

View profile

دلاور فگار پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو زبان کے نامور مزاحیہ شاعر، نقاد اور ماہر تعلیم تھے۔ ان کا اصل نام دلاورحسین تھا۔دلاور فگار 8 جولائی، 1929ء کوبدایوں، میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ہندوستان کے سب سے بڑے صوبے اتر پردیش (یو پی) کے مشہور و معروف مردم خیز قصبے بدایوں کے ’حمیدی صدیقی‘ خاندان میں ماسٹر شاکر حسین کے گھر آنکھ کھولی۔ والد مقامی اسکول میں استاد تھے۔انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم بدایوں میں حاصل کی۔ اس کے بعد انہوں نے آگرہ یونیورسٹی سے ایم اے (اردو) کی ڈگری حاصل کی۔ اس کے علاوہ انھوں نے ایم اے (انگریزی) اور ایم اے (معاشیات) کی اسناد بھی حاصل کیں۔ 1968ء میں کراچی ہجرت کر کے ائے۔لاور نے شعر گوئی کا آغاز 14 برس کی عمر میں 1942ء میں کیا۔ انہیں مولوی جام نوائی بدایونی اور مولانا جامی بدایونی نامی اساتذہ کی رہنمائی ملی تھی۔21 جنوری 1998ء کو دلاور فگار کا انتقال ہو گیا۔[3] انھیں کراچی کے پاپوش نگر کے قبرستان میں آسودہء خاک کیا گیا۔حکومت پاکستان نے ان کی وفات کے بعد انہیں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR