Skip to content
دلاور فگار دلاور فگار

جادہ ٴ فن میں بڑے سخت مقام آتے ہیں

جادہ ٴ فن میں بڑے سخت مقام آتے ہیں مر کے رہ جاتا ہے فنکار امر ہونے تک کتنے غالبؔ تھے کہ پیدا ہوئے اور مر بھی گئے قدر دانوں کو تخلص کی خبر ہونے تک کتنے اقبالؔ رہِ فکر میں اٹھے لیکن راستہ بھول گئے ختمِ سفر ہونے تک کتنے شبیر حسن خان بنے جوشؔ کبھی مر گئے کتنے سکندر بھی جگرؔ ہونے تک فیضؔ کا رنگ بھی اشعار میں آ سکتا تھا انگلیاں ساتھ تو دیں خون میں تر ہونے تک ہم نے دیکھے ہی کہاں ہیں وہ ندیمؔ اور فراقؔ جو بہر رنگ نہ جل پائے سحر ہونے تک چند ذروں کو ہی ملتی ہے ضیائے خورشید چند تارے ہی چمکتے ہیں سحر ہونے تک دلِ شاعر پہ کچھ ایسی ہی گزرتی ہے فگارؔ جو کسی قطرے پہ گزرے ہے گہر ہونے تک
دلاور فگار

دلاور فگار

View profile

دلاور فگار پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو زبان کے نامور مزاحیہ شاعر، نقاد اور ماہر تعلیم تھے۔ ان کا اصل نام دلاورحسین تھا۔دلاور فگار 8 جولائی، 1929ء کوبدایوں، میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ہندوستان کے سب سے بڑے صوبے اتر پردیش (یو پی) کے مشہور و معروف مردم خیز قصبے بدایوں کے ’حمیدی صدیقی‘ خاندان میں ماسٹر شاکر حسین کے گھر آنکھ کھولی۔ والد مقامی اسکول میں استاد تھے۔انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم بدایوں میں حاصل کی۔ اس کے بعد انہوں نے آگرہ یونیورسٹی سے ایم اے (اردو) کی ڈگری حاصل کی۔ اس کے علاوہ انھوں نے ایم اے (انگریزی) اور ایم اے (معاشیات) کی اسناد بھی حاصل کیں۔ 1968ء میں کراچی ہجرت کر کے ائے۔لاور نے شعر گوئی کا آغاز 14 برس کی عمر میں 1942ء میں کیا۔ انہیں مولوی جام نوائی بدایونی اور مولانا جامی بدایونی نامی اساتذہ کی رہنمائی ملی تھی۔21 جنوری 1998ء کو دلاور فگار کا انتقال ہو گیا۔[3] انھیں کراچی کے پاپوش نگر کے قبرستان میں آسودہء خاک کیا گیا۔حکومت پاکستان نے ان کی وفات کے بعد انہیں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR