Skip to content
دلاور فگار دلاور فگار

سرکاری اور غیر سرکاری دو عیدیں

ریڈیو نے دس بجے شب کے خبر دی عید کی عالموں نے رات بھر اس نیوز کی تردید کی ریڈیو کہتا تھا سن لو کل ہماری عید ہے اور عالم کہتے تھے یہ غیر شرعی عید ہے دو دھڑوں میں بٹ گئے تھے ملک کے سارے عوام اس طرف سب مقتدی تھے اس طرف سارے امام بیٹا کہتا تھا کہ کل شیطان روزہ رکھے گا باپ بولا تیرا ابا جان روزہ رکھے گا بیٹا کہتا تھا کہ میں سرکاری افسر ہوں جناب روزہ رکھوں گا تو مجھ سے مانگا جائے گا جواب باپ کہتا تھا کہ پھر یوں بام پر ایماں کے چڑھ روزہ بھی رکھ اور روزے میں نماز عید پڑھ آج کتنا فرق فل اسٹاپ اور کامے میں تھا باپ کا روزہ تھا بیٹا عید کے جامے میں تھا اختلاف اس بات پر بھی قوم میں پایا گیا چاند خود نکلا تھا یا جبراً نکلوایا گیا
دلاور فگار

دلاور فگار

View profile

دلاور فگار پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو زبان کے نامور مزاحیہ شاعر، نقاد اور ماہر تعلیم تھے۔ ان کا اصل نام دلاورحسین تھا۔دلاور فگار 8 جولائی، 1929ء کوبدایوں، میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ہندوستان کے سب سے بڑے صوبے اتر پردیش (یو پی) کے مشہور و معروف مردم خیز قصبے بدایوں کے ’حمیدی صدیقی‘ خاندان میں ماسٹر شاکر حسین کے گھر آنکھ کھولی۔ والد مقامی اسکول میں استاد تھے۔انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم بدایوں میں حاصل کی۔ اس کے بعد انہوں نے آگرہ یونیورسٹی سے ایم اے (اردو) کی ڈگری حاصل کی۔ اس کے علاوہ انھوں نے ایم اے (انگریزی) اور ایم اے (معاشیات) کی اسناد بھی حاصل کیں۔ 1968ء میں کراچی ہجرت کر کے ائے۔لاور نے شعر گوئی کا آغاز 14 برس کی عمر میں 1942ء میں کیا۔ انہیں مولوی جام نوائی بدایونی اور مولانا جامی بدایونی نامی اساتذہ کی رہنمائی ملی تھی۔21 جنوری 1998ء کو دلاور فگار کا انتقال ہو گیا۔[3] انھیں کراچی کے پاپوش نگر کے قبرستان میں آسودہء خاک کیا گیا۔حکومت پاکستان نے ان کی وفات کے بعد انہیں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR