Skip to content
دلاور فگار دلاور فگار

کرکٹ اور مشاعرہ

مشاعرہ کا بھی تفریح ایم ہوتا ہے مشاعرہ میں بھی کرکٹ کا گیم ہوتا ہے وہاں جو لوگ کھلاڑی ہیں وہ یہاں شاعر یہاں جو صدر نشیں ہے وہاں ہے امپائر وہاں پہ شرط کہ ہو زور بازوئے محمود یہاں یہ قید کہ ہو لحن حضرت داؤد وہاں تمدن مشرق کی موت کا غم ہے یہاں ادب کے جنازہ پہ شور ماتم ہے وہاں ریاض مسلسل سے کام چلتا ہے یہاں گلے کے سہارے کلام چلتا ہے وہاں بھی کھیل میں نوبال ہو تو فاؤل ہے یہاں بھی شعر میں اہمال ہو تو فاؤل ہے وہاں ہے ایل بی ڈبلیو یہاں یہ چکر ہے کہ عندلیب مؤنث ہے یا مذکر ہے وہاں بھی صرف مقدر کا کھیل ہوتا ہے جو ان لکی ہے یہاں بھی وہ فیل ہوتا ہے وہاں ہے ایک ہی کپتان پوری ٹیم کی جان یہاں ہر ایک پلیئر بجائے خود کپتان یہاں کچھ ایسے بھی کپتان پائے جاتے ہیں جو رن بناتے نہیں ہٹ لگائے جاتے ہیں وہاں جو لوگ اناڑی ہیں وقت کاٹتے ہیں یہاں بھی کچھ متشاعر دماغ چاٹتے ہیں ہوا کرے اگر اسکور اس کا زیرو ہے یہاں جو شخص پھسڈی ہے وہ بھی ہیرو ہے نگاہ جن کی پہنچتی ہے حشو و ایطا پر بنا دیا ہے یہاں ان کو بیک اسٹاپر ادب نواز پہ شاؤٹ یہاں بھی ہوتے ہیں یہ بد نصیب رن آؤٹ یہاں بھی ہوتے ہیں حنیفؔ بھی کوئی بوگس کرکٹر تو نہیں مگر اثرؔ سے زیادہ فری ہٹر تو نہیں بجا ہے فضلؔ کے سکسر پہ مرحبا کہنا مگر فراقؔ کی باؤنڈری کا کیا کہنا مرے خیال کو اہل نظر کریں گے کیچ مشاعرہ بھی ہے اک طرح کا کرکٹ میچ
دلاور فگار

دلاور فگار

View profile

دلاور فگار پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو زبان کے نامور مزاحیہ شاعر، نقاد اور ماہر تعلیم تھے۔ ان کا اصل نام دلاورحسین تھا۔دلاور فگار 8 جولائی، 1929ء کوبدایوں، میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ہندوستان کے سب سے بڑے صوبے اتر پردیش (یو پی) کے مشہور و معروف مردم خیز قصبے بدایوں کے ’حمیدی صدیقی‘ خاندان میں ماسٹر شاکر حسین کے گھر آنکھ کھولی۔ والد مقامی اسکول میں استاد تھے۔انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم بدایوں میں حاصل کی۔ اس کے بعد انہوں نے آگرہ یونیورسٹی سے ایم اے (اردو) کی ڈگری حاصل کی۔ اس کے علاوہ انھوں نے ایم اے (انگریزی) اور ایم اے (معاشیات) کی اسناد بھی حاصل کیں۔ 1968ء میں کراچی ہجرت کر کے ائے۔لاور نے شعر گوئی کا آغاز 14 برس کی عمر میں 1942ء میں کیا۔ انہیں مولوی جام نوائی بدایونی اور مولانا جامی بدایونی نامی اساتذہ کی رہنمائی ملی تھی۔21 جنوری 1998ء کو دلاور فگار کا انتقال ہو گیا۔[3] انھیں کراچی کے پاپوش نگر کے قبرستان میں آسودہء خاک کیا گیا۔حکومت پاکستان نے ان کی وفات کے بعد انہیں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR