Skip to content
حبیب جالب حبیب جالب

غزلیں تو کہی ہیں کچھ ہم نے ان سے نہ کہا احوال تو کیا

غزلیں تو کہی ہیں کچھ ہم نے ان سے نہ کہا احوال تو کیا کل مثل ستارہ ابھریں گے ہیں آج اگر پامال تو کیا جینے کی دعا دینے والے یہ راز تجھے معلوم نہیں تخلیق کا اک لمحہ ہے بہت بیکار جئے سو سال تو کیا سکوں کے عوض جو بک جائے وہ میری نظر میں حسن نہیں اے شمع شبستان دولت تو ہے جو پری تمثال تو کیا ہر پھول کے لب پر نام مرا چرچا ہے چمن میں عام مرا شہرت کی یہ دولت کیا کم ہے گر پاس نہیں ہے مال تو کیا ہم نے جو کیا محسوس کہا جو درد ملا ہنس ہنس کے سہا بھولے گا نہ مستقبل ہم کو نالاں ہے جو ہم سے حال تو کیا ہم اہل محبت پا لیں گے اپنے ہی سہارے منزل کو یاران سیاست نے ہر سو پھیلائے ہیں رنگیں جال تو کیا دنیائے ادب میں اے جالبؔ اپنی بھی کوئی پہچان تو ہو اقبالؔ کا رنگ اڑانے سے تو بن بھی گیا اقبالؔ تو کیا
حبیب جالب

حبیب جالب

View profile

24 مارچ 1928ء میں قصبہ دسویا ضلع ہوشیار پور، صوبہ پنجاب میں پیدا ہوئے۔ انکی پیدائش عید الفطر کے دن ہوئی،اینگلو عربک ہائی اسکول دہلی سے دسویں جماعت کا امتحان پاس کیا۔ بعد ازاں گورنمنٹ ہائی اسکول جیکب لائن کراچی سے مزید تعلیم حاصل کی، روزنامہ جنگ اور پھر لائلپور ٹیکسٹائل مل سے روزگار کے سلسلے میں منسلک ہوئے۔حبیب جالب (24 مارچ 1928 -13 مارچ 1993) بیسوی صدی کے ایک ناموراشتراکیت پسند انقلابی اردو شاعر تھے۔اپنی فعالیت کے ذریعے استبداد، ریاستی ظلم اورفوجی حکمرانی کا سخت مخالف رہے۔فوجی انقلابات کی مزاحمت کرنے کے وجہ سے کئی بار پابندِ سلاسل رہے۔ایوب خان اور یحیی خان کے دور آمریت میں متعدد بار قید و بند کی صعوبتیں جھیلیں۔ جالب کو 1960ء کے عشرے ميں جيل جانا پڑا اور وہاں انہوں نے کچھ اشعار لکھے ”سرِمقتل” کے عنوان سے جو حکومتِ وقت نے ضبط کر لیے ليکن انہوں نے لکھنا نہيں چھوڑا۔ جالب نے 1960ء اور 1970ء کے عشروں میں بہت خوبصورت شاعری کی جس ميں انہوں نے اس وقت کے مارشل لا کے خلاف بھرپور احتجاج کيا۔ن کا انتقال 13 مارچ 1993ء کو ہوا۔ لاہور کے قبرستان سبزہ زار میں دفن ہیں۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR