Skip to content
منیر نیازی منیر نیازی

ڈر کے کسی سے چھپ جاتا ہے جیسے سانپ خزانے میں

ڈر کے کسی سے چھپ جاتا ہے جیسے سانپ خزانے میں زر کے زور سے زندہ ہیں سب خاک کے اس ویرانے میں جیسے رسم ادا کرتے ہوں شہروں کی آبادی میں صبح کو گھر سے دور نکل کر شام کو واپس آنے میں نیلے رنگ میں ڈوبی آنکھیں کھلی پڑی تھیں سبزے پر عکس پڑا تھا آسمان کا شاید اس پیمانے میں دبی ہوئی ہے زیر زمیں اک دہشت گنگ صداؤں کی بجلی سی کہیں لرز رہی ہے کسی چھپے تہہ خانے میں دل کچھ اور بھی سرد ہوا ہے شام شہر کی رونق سے کتنی ضیا بے سود گئی شیشے کے لفظ جلانے میں میں تو منیرؔ آئینے میں خود کو تک کر حیران ہوا یہ چہرہ کچھ اور طرح تھا پہلے کسی زمانے میں
منیر نیازی

منیر نیازی

View profile

منیر نیازی (9 اپریل 1923ء - 26 دسمبر 2006ء) کا شمار اردو اور پنجابی کے اہم تر شاعروں میں ہوتا ہے۔ ان کی ابتدائی شاعری قیام ساہیوال کے ایام کی یادگار ہے۔ منٹگمری (اب ساہیوال) میں انھوں نے ۔۔سات رنگ۔۔۔کے نام سے ایک ادبی رسالہ بھی جاری کیا۔ لاہور منتقلی کے بعد فلمی گانے بھی لکھے۔ منیر نیازی کی غزل میں حیرت اور مستی کی ملی جلی کیفیات نظر آتی ہیں۔ ان کے ہاں ماضی کے گمشدہ منظر اور رشتوں کے انحراف کا دکھ نمایاں ہے۔منیر نیازی ضلع ہوشیار پور (مشرقی پنجاب) کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے۔انہوں نے بی اے تک تعلیم پائی اور جنگ عظیم کے دوران میں ہندوستانی بحریہ میں بھرتی ہو گئے لیکن جلد ہی ملازمت چھوڑ کر گھر واپس آ گئے۔ برصغیر کی آزادی کے بعد لاہور آ گئے۔ان کے اردو شاعری کے تیرہ، پنجابی کے تین اور انگریزی کے دو مجموعے شائع ہوئے۔ ان کے مجموعوں میں بے وفا کا شہر، تیز ہوا اور تنہا پھول، جنگل میں دھنک، دشمنوں کے درمیان میں شام، سفید دن کی ہوا، سیاہ شب کا سمندر، ماہ منیر، چھ رنگین دروازے، شفر دی رات، چار چپ چیزاں، رستہ دسن والے تارے، آغاز زمستان، ساعت سیار اور کلیات منیر شامل ہیں۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR