Skip to content
اسماعیل میرٹھی اسماعیل میرٹھی

ایک بچے اور جگنو کی باتیں

سناؤں تمہیں بات اک رات کی کہ وہ رات اندھیری تھی برسات کی چمکنے سے جگنو کے تھا اک سماں ہوا پر اڑیں جیسے چنگاریاں پڑی ایک بچہ کی ان پہ نظر پکڑ ہی لیا ایک کو دوڑ کر چمکدار کیڑا جو بھایا اسے تو ٹوپی میں جھٹ پٹ چھپایا اسے وہ جھم جھم چمکتا ادھر سے ادھر پھرا کوئی رستہ نہ پایا مگر تو غمگین قیدی نے کی التجا جگنو اے چھوٹے شکاری مجھے کر رہا خدا کے لئے تو مجھے چھوڑ دے میری قید کے جال کو توڑ دے بچہ کروں گا نہ آزاد اس وقت تک کہ میں دیکھ لوں دن میں تیری چمک جگنو چمک میری دن میں نہ دیکھو گے تم اجالے میں ہو جائے گی وہ تو گم بچہ ارے چھوٹے کیڑے نہ دے دم مجھے کہ ہے واقفیت ابھی کم تجھے اجالے میں دن کے کھلے گا کمال کہ اتنے سے کیڑے میں کیا ہے کمال دھواں ہے نہ شعلہ نہ گرمی نہ آنچ چمکنے کی تیرے کروں گا میں جانچ جگنو یہ قدرت کی کاریگری ہے جناب کہ ذرہ کو چمکائے جوں آفتاب مجھے دی ہے اس واسطے یہ چمک کہ تم دیکھ کر مجھ کو جاؤ ٹھٹک نہ الھڑ پنے سے کرو پائمال سنبھل کر چلو آدمی کی سی چال
اسماعیل میرٹھی

اسماعیل میرٹھی

View profile

اسماعیل میرٹھی 12نومبر 1844کو میرٹھ کے ایک محلے مشائخان میں پیدا ہوئے تھے۔ اب یہ علاقہ اسما عیل نگر کے نام سے معروف ہے۔ مولانا اسمٰعیل میرٹھی،12نومبر، 1844 عیسوی کو میرٹھ میں پیدا ہوئے۔ اب یہ محلہ اسمٰعیل نگر کے نام سے موسوم ہے۔ آپ کے والد کا نام شیخ پیر بخش تھا اور یہی آپ کے پہلے استاد بھی تھے۔ اس دور کے رواج کے مطابق مولانا نے ابتدائی تعلیم گھر پر ہی حاصل کی۔ پہلے فارسی اور پھر دس برس کی عمر میں ناظرہ قرآن مجید کی تعلیم مکمل کی۔ 1857 کی جنگِ آزادی کی تحریک کے وقت 14سالہ اسمٰعیل نے محسوس کر لیا تھا کہ اس وقت اس مردہ قوم کو جگانے اور جگائے رکھے کی ضرورت ہے۔ چنانچہ اسی مقصد کے تحت انھوں نے دینی علوم کی تکمیل کے بعد جدیدعلوم سیکھنے پرتوجہ دی، انگریزی میں مہارت حاصل کی، انجنیئرنگ کا کورس پاس کیا، مگر ان علوم سے فراغت کے بعد اعلیٰ ملازمت حاصل کرنے کی بجائے تدریس کا معزز پیشی اختیار کیا تاکہ اس راہ سے قوم کو اپنے کھوئے ہوئے مقام تک واپس لے جانے کی کوشش کریں۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد اسما عیل میرٹھی نے سررشتہ تعلیم میں ملازمت اختیار کی جہاں ان کی ملاقات قلق میرٹھی سے ہوئی۔ قلق میرٹھی نے انگریزی کی پندرہ اخلاقی نظموں کا منظوم ترجمہ ’جواہر منظوم‘ کے نام سے کیا تھا۔ اس منظوم ترجمے نے اسما عیل میرٹھی کو بہت متاثر کیا، جس سے نہ صرف ان کی شاعری میں بلکہ جدید اردو نظم میں وہ انقلاب برپا ہوا کہ اردو ادب جدید نظم کے نادر خزانے سے مالامال ہو گیا۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR