Skip to content
سچ کہو سچ کہو ہمیشہ سچ ہے بھلے مانسوں کا پیشہ سچ سچ کہو گے تو تم رہوگے عزیز سچ تو یہ ہے کہ سچ ہے اچھی چیز سچ کہو گے تو تم رہوگے شاد فکر سے پاک رنج سے آزاد سچ کہو گے تم رہوگے دلیر جیسے ڈرتا نہیں دلاور شیر سچ سے رہتی ہے تقویت دل کو سہل کرتا ہے سخت مشکل کو سچ ہے سارے معاملوں کی جان سچ سے رہتا ہے دل کو اطمینان سچ میں راحت ہے اور آسانی سچ سے ہوتی نہیں پشیمانی سچ ہے دنیا میں نیکیوں کی جڑ سچ نہ ہو تو جہان جائے اجڑ سچ کہو گے تو دل رہے گا صاف سچ کرا دے گا سب قصور معاف سچ سے زنہار در گزر نہ کرو دل میں کچھ خوف اور خطر نہ کرو جس کو سچ بولنے کی عادت ہے وہ بڑا نیک با سعادت ہے وہی دانا ہے جو کہ ہے سچا اس میں بڈھا ہو یا کوئی سچا ہے برا جھوٹ بولنے والا آپ کرتا ہے اپنا منہ کالا فائدہ اس کو کچھ نہ دے گا جھوٹ جائے گا ایک روز بھانڈا پھوٹ جھوٹ کی بھول کر نہ ڈالو خو جھوٹ ذلت کی بات ہے آخ تھو
اسماعیل میرٹھی

اسماعیل میرٹھی

View profile

اسماعیل میرٹھی 12نومبر 1844کو میرٹھ کے ایک محلے مشائخان میں پیدا ہوئے تھے۔ اب یہ علاقہ اسما عیل نگر کے نام سے معروف ہے۔ مولانا اسمٰعیل میرٹھی،12نومبر، 1844 عیسوی کو میرٹھ میں پیدا ہوئے۔ اب یہ محلہ اسمٰعیل نگر کے نام سے موسوم ہے۔ آپ کے والد کا نام شیخ پیر بخش تھا اور یہی آپ کے پہلے استاد بھی تھے۔ اس دور کے رواج کے مطابق مولانا نے ابتدائی تعلیم گھر پر ہی حاصل کی۔ پہلے فارسی اور پھر دس برس کی عمر میں ناظرہ قرآن مجید کی تعلیم مکمل کی۔ 1857 کی جنگِ آزادی کی تحریک کے وقت 14سالہ اسمٰعیل نے محسوس کر لیا تھا کہ اس وقت اس مردہ قوم کو جگانے اور جگائے رکھے کی ضرورت ہے۔ چنانچہ اسی مقصد کے تحت انھوں نے دینی علوم کی تکمیل کے بعد جدیدعلوم سیکھنے پرتوجہ دی، انگریزی میں مہارت حاصل کی، انجنیئرنگ کا کورس پاس کیا، مگر ان علوم سے فراغت کے بعد اعلیٰ ملازمت حاصل کرنے کی بجائے تدریس کا معزز پیشی اختیار کیا تاکہ اس راہ سے قوم کو اپنے کھوئے ہوئے مقام تک واپس لے جانے کی کوشش کریں۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد اسما عیل میرٹھی نے سررشتہ تعلیم میں ملازمت اختیار کی جہاں ان کی ملاقات قلق میرٹھی سے ہوئی۔ قلق میرٹھی نے انگریزی کی پندرہ اخلاقی نظموں کا منظوم ترجمہ ’جواہر منظوم‘ کے نام سے کیا تھا۔ اس منظوم ترجمے نے اسما عیل میرٹھی کو بہت متاثر کیا، جس سے نہ صرف ان کی شاعری میں بلکہ جدید اردو نظم میں وہ انقلاب برپا ہوا کہ اردو ادب جدید نظم کے نادر خزانے سے مالامال ہو گیا۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR