Skip to content
اسماعیل میرٹھی اسماعیل میرٹھی

آیک وقت میں ایک کام

ہے کام کے وقت کام اچھا اور کھیل کے وقت کھیل زیبا جب کام کا وقت ہو کرو کام بھولے سے بھی کھیل کا نہ لو نام ہاں کھیل کے وقت خوب کھیلو کودو پھاندو کہ ڈنڈ پیلو خوش رہنے کا ہے یہی طریقہ ہر بات کا سیکھیے سلیقہ ہمت کو نہ ہاریو خدا را مت ڈھونڈیو غیر کا سہارا اپنی ہمت سے کام کرنا مشکل ہو تو چاہئے نہ ڈرنا جو کچھ ہو سو اپنے دم قدم سے کیا کام ہے غیر کے کرم سے مت چھوڑیو کام کو ادھورا بے کار ہے جو ہوا نہ پورا ہر وقت میں صرف ایک ہی کام پا سکتا ہے بہتری سے انجام جب کام میں کام اور چھیڑا دونوں ہی میں پڑ گیا بکھیڑا جو وقت گزر گیا اکارت افسوس! ہوا خزانہ غارت ہے کام کے وقت کام اچھا اور کھیل کے وقت کھیل زیبا
اسماعیل میرٹھی

اسماعیل میرٹھی

View profile

اسماعیل میرٹھی 12نومبر 1844کو میرٹھ کے ایک محلے مشائخان میں پیدا ہوئے تھے۔ اب یہ علاقہ اسما عیل نگر کے نام سے معروف ہے۔ مولانا اسمٰعیل میرٹھی،12نومبر، 1844 عیسوی کو میرٹھ میں پیدا ہوئے۔ اب یہ محلہ اسمٰعیل نگر کے نام سے موسوم ہے۔ آپ کے والد کا نام شیخ پیر بخش تھا اور یہی آپ کے پہلے استاد بھی تھے۔ اس دور کے رواج کے مطابق مولانا نے ابتدائی تعلیم گھر پر ہی حاصل کی۔ پہلے فارسی اور پھر دس برس کی عمر میں ناظرہ قرآن مجید کی تعلیم مکمل کی۔ 1857 کی جنگِ آزادی کی تحریک کے وقت 14سالہ اسمٰعیل نے محسوس کر لیا تھا کہ اس وقت اس مردہ قوم کو جگانے اور جگائے رکھے کی ضرورت ہے۔ چنانچہ اسی مقصد کے تحت انھوں نے دینی علوم کی تکمیل کے بعد جدیدعلوم سیکھنے پرتوجہ دی، انگریزی میں مہارت حاصل کی، انجنیئرنگ کا کورس پاس کیا، مگر ان علوم سے فراغت کے بعد اعلیٰ ملازمت حاصل کرنے کی بجائے تدریس کا معزز پیشی اختیار کیا تاکہ اس راہ سے قوم کو اپنے کھوئے ہوئے مقام تک واپس لے جانے کی کوشش کریں۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد اسما عیل میرٹھی نے سررشتہ تعلیم میں ملازمت اختیار کی جہاں ان کی ملاقات قلق میرٹھی سے ہوئی۔ قلق میرٹھی نے انگریزی کی پندرہ اخلاقی نظموں کا منظوم ترجمہ ’جواہر منظوم‘ کے نام سے کیا تھا۔ اس منظوم ترجمے نے اسما عیل میرٹھی کو بہت متاثر کیا، جس سے نہ صرف ان کی شاعری میں بلکہ جدید اردو نظم میں وہ انقلاب برپا ہوا کہ اردو ادب جدید نظم کے نادر خزانے سے مالامال ہو گیا۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR