Skip to content
گیا دن ہوئی شام آئی ہے رات خدا نے عجب شے بنائی ہے رات نہ ہو رات تو دن کی پہچان کیا اٹھائے مزہ دن کا انسان کیا ہوئی رات خلقت چھٹی کام سے خموشی سی چھائی سر شام سے لگے ہونے اب ہاٹ بازار بند زمانے کے سب کار بہوار بند مسافر نے دن بھر کیا ہے سفر سر شام منزل پہ کھولی کمر درختوں کے پتے بھی چپ ہو گئے ہوا تھم گئی پیڑ بھی سو گئے اندھیرا اجالے پہ غالب ہوا ہر اک شخص راحت کا طالب ہوا ہوئے روشن آبادیوں میں چراغ ہوا سب کو محنت سے حاصل فراغ کسان اب چلا کھیت کو چھوڑ کر کہ گھر میں کرے چین سے شب بسر غریب آدمی جو کہ مزدور ہیں مشقت سے جن کے بدن چور ہیں وہ دن بھر کی محنت کے مارے ہوئے وہ ماندے تھکے اور ہارے ہوئے نہایت خوشی سے گئے اپنے گھر ہوئے بال بچے بھی خوش دیکھ کر گئے بھول سب کام دھندھے کا غم سویرے کو اٹھیں گے اب تازہ دم کہاں چین یہ بادشہ کو نصیب کہ جس بے غمی سے ہیں سوتے غریب
اسماعیل میرٹھی

اسماعیل میرٹھی

View profile

اسماعیل میرٹھی 12نومبر 1844کو میرٹھ کے ایک محلے مشائخان میں پیدا ہوئے تھے۔ اب یہ علاقہ اسما عیل نگر کے نام سے معروف ہے۔ مولانا اسمٰعیل میرٹھی،12نومبر، 1844 عیسوی کو میرٹھ میں پیدا ہوئے۔ اب یہ محلہ اسمٰعیل نگر کے نام سے موسوم ہے۔ آپ کے والد کا نام شیخ پیر بخش تھا اور یہی آپ کے پہلے استاد بھی تھے۔ اس دور کے رواج کے مطابق مولانا نے ابتدائی تعلیم گھر پر ہی حاصل کی۔ پہلے فارسی اور پھر دس برس کی عمر میں ناظرہ قرآن مجید کی تعلیم مکمل کی۔ 1857 کی جنگِ آزادی کی تحریک کے وقت 14سالہ اسمٰعیل نے محسوس کر لیا تھا کہ اس وقت اس مردہ قوم کو جگانے اور جگائے رکھے کی ضرورت ہے۔ چنانچہ اسی مقصد کے تحت انھوں نے دینی علوم کی تکمیل کے بعد جدیدعلوم سیکھنے پرتوجہ دی، انگریزی میں مہارت حاصل کی، انجنیئرنگ کا کورس پاس کیا، مگر ان علوم سے فراغت کے بعد اعلیٰ ملازمت حاصل کرنے کی بجائے تدریس کا معزز پیشی اختیار کیا تاکہ اس راہ سے قوم کو اپنے کھوئے ہوئے مقام تک واپس لے جانے کی کوشش کریں۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد اسما عیل میرٹھی نے سررشتہ تعلیم میں ملازمت اختیار کی جہاں ان کی ملاقات قلق میرٹھی سے ہوئی۔ قلق میرٹھی نے انگریزی کی پندرہ اخلاقی نظموں کا منظوم ترجمہ ’جواہر منظوم‘ کے نام سے کیا تھا۔ اس منظوم ترجمے نے اسما عیل میرٹھی کو بہت متاثر کیا، جس سے نہ صرف ان کی شاعری میں بلکہ جدید اردو نظم میں وہ انقلاب برپا ہوا کہ اردو ادب جدید نظم کے نادر خزانے سے مالامال ہو گیا۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR