Skip to content
رب کا شکر ادا کر بھائی جس نے ہماری گائے بنائی اس مالک کو کیوں نہ پکاریں جس نے پلائیں دودھ کی دھاریں خاک کو اس نے سبزہ بنایا سبزے کو پھر گائے نے کھایا کل جو گھاس چری تھی بن میں دودھ بنی اب گائے کے تھن میں سبحان اللہ دودھ ہے کیسا تازہ گرم سفید اور میٹھا دودھ میں بھیگی روٹی میری اس کے کرم نے بخشی سیری دودھ دہی اور میٹھا مسکا دے نہ خدا تو کس کے بس کا گائے کو دی کیا اچھی صورت خوبی کی ہے گویا مورت دانہ دنکا بھوسی چوکر کھا لیتی ہے سب خوش ہو کر کھا کر تنکے اور ٹھیٹھرے دودھ ہے دیتی شام سویرے کیا ہی غریب اور کیسی پیاری صبح ہوئی جنگل کو سدھاری سبزے سے میدان ہرا ہے جھیل میں پانی صاف بھرا ہے پانی موجیں مار رہا ہے چرواہا چمکار رہا ہے پانی پی کر چارا چر کر شام کو آئی اپنے گھر پر دوری میں جو دن ہے کاٹا بچے کو کس پیار سے چاٹا گائے ہمارے حق میں ہے نعمت دودھ ہے دیتی کھا کے بنسپت بچھڑے اس کے بیل بنائے جو کھیتی کے کام میں آئے رب کی حمد و ثنا کر بھائی جس نے ایسی گائے بنائ
اسماعیل میرٹھی

اسماعیل میرٹھی

View profile

اسماعیل میرٹھی 12نومبر 1844کو میرٹھ کے ایک محلے مشائخان میں پیدا ہوئے تھے۔ اب یہ علاقہ اسما عیل نگر کے نام سے معروف ہے۔ مولانا اسمٰعیل میرٹھی،12نومبر، 1844 عیسوی کو میرٹھ میں پیدا ہوئے۔ اب یہ محلہ اسمٰعیل نگر کے نام سے موسوم ہے۔ آپ کے والد کا نام شیخ پیر بخش تھا اور یہی آپ کے پہلے استاد بھی تھے۔ اس دور کے رواج کے مطابق مولانا نے ابتدائی تعلیم گھر پر ہی حاصل کی۔ پہلے فارسی اور پھر دس برس کی عمر میں ناظرہ قرآن مجید کی تعلیم مکمل کی۔ 1857 کی جنگِ آزادی کی تحریک کے وقت 14سالہ اسمٰعیل نے محسوس کر لیا تھا کہ اس وقت اس مردہ قوم کو جگانے اور جگائے رکھے کی ضرورت ہے۔ چنانچہ اسی مقصد کے تحت انھوں نے دینی علوم کی تکمیل کے بعد جدیدعلوم سیکھنے پرتوجہ دی، انگریزی میں مہارت حاصل کی، انجنیئرنگ کا کورس پاس کیا، مگر ان علوم سے فراغت کے بعد اعلیٰ ملازمت حاصل کرنے کی بجائے تدریس کا معزز پیشی اختیار کیا تاکہ اس راہ سے قوم کو اپنے کھوئے ہوئے مقام تک واپس لے جانے کی کوشش کریں۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد اسما عیل میرٹھی نے سررشتہ تعلیم میں ملازمت اختیار کی جہاں ان کی ملاقات قلق میرٹھی سے ہوئی۔ قلق میرٹھی نے انگریزی کی پندرہ اخلاقی نظموں کا منظوم ترجمہ ’جواہر منظوم‘ کے نام سے کیا تھا۔ اس منظوم ترجمے نے اسما عیل میرٹھی کو بہت متاثر کیا، جس سے نہ صرف ان کی شاعری میں بلکہ جدید اردو نظم میں وہ انقلاب برپا ہوا کہ اردو ادب جدید نظم کے نادر خزانے سے مالامال ہو گیا۔

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR