میر تقی میر میر تقی میر

خوب تھے وے دن کہ ہم تیرے گرفتاروں میں تھے

خوب تھے وے دن کہ ہم تیرے گرفتاروں میں تھے غمزدوں اندوہ گینوں ظلم کے ماروں میں تھے دشمنی جانی ہے اب تو ہم سے غیروں کے لیے اک سماں سا ہو گیا وہ بھی کہ ہم یاروں میں تھے مت تبختر سے گذر قمری ہماری خاک پر ہم بھی اک سرو رواں کے ناز برداروں میں تھے مر گئے لیکن نہ دیکھا تونے اودھر آنکھ اٹھا آہ کیا کیا لوگ ظالم تیرے بیماروں میں تھے شیخ جی مندیل کچھ بگڑی سی ہے کیا آپ بھی رندوں بانکوں میکشوں آشفتہ دستاروں میں تھے گرچہ جرم عشق غیروں پر بھی ثابت تھا ولے قتل کرنا تھا ہمیں ہم ہی گنہگاروں میں تھے اک رہا مژگاں کی صف میں ایک کے ٹکڑے ہوئے دل جگر جو میر دونوں اپنے غم خواروں میں تھے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR