میر تقی میر میر تقی میر

دہر بھی میر طرفہ مقتل ہے

دہر بھی میر طرفہ مقتل ہے جو ہے سو کوئی دم کو فیصل ہے کثرت غم سے دل لگا رکنے حضرت دل میں آج دنگل ہے روز کہتے ہیں چلنے کو خوباں لیکن اب تک تو روز اول ہے چھوڑ مت نقد وقت نسیہ پر آج جو کچھ ہے سو کہاں کل ہے بند ہو تجھ سے یہ کھلا نہ کبھو دل ہے یا خانۂ مقفل ہے سینہ چاکی بھی کام رکھتی ہے یہی کر جب تلک معطل ہے اب کے ہاتھوں میں شوق کے تیرے دامن بادیہ کا آنچل ہے ٹک گریباں میں سر کو ڈال کے دیکھ دل بھی کیا لق و دق جنگل ہے ہجر باعث ہے بدگمانی کا غیرت عشق ہے تو کب کل ہے مر گیا کوہکن اسی غم میں آنکھ اوجھل پہاڑ اوجھل ہے

Unlock the Power of Language & AI

Benefit from dictionaries, spell checkers, and character recognizers. A revolutionary step for students, teachers, researchers, and professionals from various fields and industries.

Lughaat

Empower the academic and research process through various Pakistani and international dictionaries.

Explore

Spell Checker

Detect and correct spelling mistakes across multiple languages.

Try Now

OCR

Convert images to editable text using advanced OCR technology.

Use OCR